ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

بڑی خبر: جیل میں بند لالو پرساد یادو کو بڑا جھٹکا، اب چھٹھ کے بعد ہوگی ضمانت عرضی پر سماعت

دمکا ٹریزری معاملے میں جیل میں بند لالو پرساد یادو کی عرضی پر جمعہ کو سماعت ہوئی۔ اس دوران سی بی آئی نے اپنا موقف رکھنے کے لئے مزید وقت کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے بعد ہائی کورٹ نے اسے 27 نومبر تک کے لئے ملتوی کردیا تھا۔

  • Share this:
بڑی خبر: جیل میں بند لالو پرساد یادو کو بڑا جھٹکا، اب چھٹھ کے بعد ہوگی ضمانت عرضی پر سماعت
بڑی خبر: جیل میں بند لالو پرساد یادو کو بڑا جھٹکا، اب چھٹھ کے بعد ہوگی ضمانت عرضی پر سماعت

رانچی: چارہ گھوٹالہ میں جیل کی سزا کاٹ رہے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) لالو پرساد یادو کی امیدوں کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔ انہوں نے جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں ضمانت کی عرضی دی تھی۔ عدالت میں اس پر جمعہ کو سماعت ہونی تھی، لیکن ہائی کورٹ نے اسے 27 نومبر تک کے لئے اسے ملتودی کردیا تھا۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ لالو پرساد یادو فی الحال جیل سے باہر نہیں آسکیں گے۔ ان کی ضمانت عرضی پر اب چٹھ تیوہار کے بعد سماعت ہوگی۔ دراصل، دمکا ٹریزری معاملے میں جیل میں بند لالو پرساد یادو کی عرضی پر جمعہ کو سماعت ہوئی۔ اس دوران سی بی آئی نے اپنا موقف رکھنے کے لئے مزید وقت کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے بعد ہائی کورٹ نے اسے 27 نومبر تک کے لئے ملتوی کردیا تھا۔


دمکا ٹریزری سے غیرقانونی نکاسی کے معاملے میں لالو پرساد یادو آدھی سزا کاٹ چکے ہیں۔ اسی بنیاد پر انہوں نے عدالت میں ضمانت عرضی لگائی، جس کی سماعت عدالت نے ملتوی کردی ہے۔ مانا جارہا تھا کہ ہائی کورٹ اگر لالو پرساد یادو کو ضمانت دے دیتا ہے تو آرجے ڈی صدر کا باہر نکلنے کا راستہ صاف ہوجائے گا۔ چارہ گھوٹالہ کے دیگر معاملوں میں لالو پرساد یادو کو پہلے ہی ضمانت مل چکی ہے۔ فی الحال، لالو پرساد یادو رانچی کے رمس میں زیر علاج ہیں۔


کب کب اور کتنی سنائی گئی سزا


سی بی آئی عدالت نے لالو پرساد یادو کو چارہ گھوٹالہ کے مستقل معاملے میں RC 20A/96 قصوروار پایا اور پانچ سال کی سزا سنائی، جبکہ 25 لاکھ روپئے کا جرمانہ بھی لگایا۔ دیوگھر خزانہ سے جڑے RC 64A/96 میں قصوروار پایا گیا اور ساڑھے تین سال کی سزا سنائی گئی، جبکہ 5 لاکھ روپئے کا جرمانہ بھی لگایا گیا۔ چائی باسا خزانہسے غیر قانونی نکاسی سے متعلق RC 68A/96 معاملے میں قصوروار پایا گیا اور پانچ سال کی سزا سنائی گئی، جبکہ 10 لاکھ روپئے کا جرمانہ بھی لگایا گیا۔

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 06, 2020 12:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading