رانچی: دہلی ایمس (AIIMS) میں بھرتی راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو (Lalu Yadav) کی طرف سے ضمانت پر جلد سماعت کے لئے جھارکھنڈ ہائی کورٹ (Jharkhand High court) سے گہار لگائی گئی ہے۔ یہ معاملہ دمکا جیل سے جڑا ہوا ہے۔ لالو پرساد یادو کو سی بی آئی عدالت نے دمکا جیل معاملے میں 7 سال کی سزا سنائی ہے۔ ایسے میں لالو پرساد یادو کی طرف سے سزا کاٹنے اور بیماری کا حوالہ دیتے ہوئے ہائی کورٹ سےضمانت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ لالو پرساد یادو کو چارہ گھوٹالہ کے چار معاملے میں سی بی آئی عدالت سے سزا ملی ہے۔ ان میں سے 3 معاملوں میں جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے انہیں ضمانت مل چکی ہے۔ دمکا معاملے میں بیل ملتے ہی وہ جیل سے باہر آجائیں گے۔

لالو پرساد یادو کو چارہ گھوٹالہ کے چار معاملے میں سی بی آئی عدالت سے سزا ملی ہے۔ ان میں سے 3 معاملوں میں جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے انہیں ضمانت مل چکی ہے۔ دمکا معاملے میں بیل ملتے ہی وہ جیل سے باہر آجائیں گے۔
ہائی کورٹ میں جواب داخلدمکا معاملے میں پیر کو لالو پرساد یادو کی طرف سے ہائی کورٹ میں جواب داخل کیا گیا۔ ان کے وکیل دیورشی منڈل نے جواب داخل کیا، جس میں یہ بتایا گیا کہ عدالت کے حکم پر لالو پرساد یادو کی جیل میں رہنے کی مدت کی پوری رپورٹ عدالت میں داخل کی گئی ہے۔ لالو پرساد یادو دمکا جیل معاملے میں 42 ماہ 23 دن جیل میں بتائے ہیں، جو سزا کی نصف مدت ہوتی ہے۔ ایسے میں انہیں ضمانت ملنی چاہئے۔
ایمس میں داخللالو پرساد یادو فی الحال دہلی واقع ایمس میں داخل ہیں۔ سانس لینے میں تکلیف کے سبب انہیں رمس سے ایمس ریفر کیا گیا۔ آنا فاناً میں انہیں ایئر ایمبولینس سے رانچی سے دہلی لے جایا گیا۔ لالو یادو کے چہرے میں سوجن پایا گیا اور لنگس میں انفیکشن دیکھا گیا، جس کے بعد انہیں بہتر علاج کے لئے ایمس بھیجا گیا۔ وہ پہلے سے ہی 15 سے زیادہ بیماریوں سے متاثر ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔