رانچی: جھارکھنڈ ریاست میں ایک اور لو جہاد جیسا معاملہ سامنے آیا ہے۔ معاملہ رانچی سے متصل کھونٹی ضلع کے جریا گڑھ تھانہ علاقے سے جڑا ہوا ہے، جہاں نابالغ لڑکی کے ساتھ ایک دوسرے طبقے کے نابالغ نوجوان نے زبردست اغوا کرلیا۔ معاملے میں تحقیق کے بعد کرا تھانہ علاقے سے ملزم کو پولیس نے دبوچا۔ نابالغ بچی کے ساتھ آبروریزی کا پتہ تب چلا، جب وہ چار ماہ کی حاملہ ہوگئی۔ فی الحال پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے، وہیں اس معاملے میں قانونی عمل کو بھی پورا کیا جا رہا ہے۔
جریا گڑھ تھانہ میں نابالغ کی آبروریزی کی واردات سامنے آنے پر اس بات کا انکشاف ہوا ہے۔ دراصل، نابالغ بچی مسلسل اپنے اہل خانہ سے پیٹ میں درد کی شکایت کر رہی تھی، جس کے بعد اہل خانہ اسے لے کر ڈاکٹر کے پاس پہنچے۔ ڈاکٹر نے جب نابالغ کا چیک اپ کیا تو نابالغ 4 ماہ کی حاملہ نکلی۔ معاملے کی جانکاری ڈاکٹر نے اہل خانہ کو دی، جس کے بعد اہل خانہ نے جب اسے لے کر بچی سے پوچھا تو اس نے اپنی آپ بیتی اہل خانہ کو بتائی، جس کے بعد اہل خانہ نے جریا گڑھ تھانے میں شکایت کی۔
معاملے کی شکایت ملنے کے بعد پولیس فوری ایکشن میں آئی اور معاملےکی تحقیقات میں مصروف ہوگئی ہیں۔ اس کیس میں مصروف پولیس نے ملزم کو کرا تھانہ علاقے سے دبوچا، وہیں معاملے کی جانچ کے ضمن میں پولیس نے یہ پایا کہ ملزم بھی نابالغ ہے، جس کے بعد اسے جیل میں بند کردیا گیا۔ کھونٹی ایس پی امن کمار نے بتایا کہ جریا گڑھ تھانہ علاقے میں نابالغ سے آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ متاثرہ کے مطابق، اس کے ساتھ زبردستی جسمانی تعلقات بنایا گیا تھا اور اس متعلق کسی کو کوئی جانکاری نہ دینے کو کہی گئی تھی۔
معاملے کی جانکاری نابالغ کے حاملہ ہونے کے بعد سامنے آئی، جس کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو دبوچا گیا۔ حالانکہ ملزم بھی نابالغ ہے، جس کی وجہ سے اسے جویلائن ہوم بھیجا گیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔