ہوم » نیوز » وطن نامہ

ممتا بنرجی کو ملا ہیمنت سورین کا ساتھ، بنگال الیکشن نہیں لڑے گا جے ایم ایم، ٹی ایم سی کو حمایت کا اعلان

JMM Not Fight Bengal Election: وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے کہا کہ مغربی بنگال میں بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے کے لئے جے ایم ایم نے یہ فیصلہ لیا ہے۔ پارٹی بنگال الیکشن نہیں لڑے گی اور ٹی ایم سی کو حمایت کرے گی۔

  • Share this:
ممتا بنرجی کو ملا ہیمنت سورین کا ساتھ، بنگال الیکشن نہیں لڑے گا جے ایم ایم، ٹی ایم سی کو حمایت کا اعلان
ممتا بنرجی کو ملا ہیمنت سورین کا ساتھ، بنگال الیکشن نہیں لڑے گا جے ایم ایم

رانچی: مغربی بنگال اسمبلی انتخابات (West Bengal Election) کو لے کر جے ایم ایم (JMM) نے اپنی صورتحال واضح کر دی ہے۔ پارٹی بنگال اسمبلی انتخابات میں امیدوار نہیں اتارے گی اور ٹی ایم سی (TMC) کو حمایت کرے گی۔ ٹی ایس سی صدر اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی (Mamata Banerjee) کی اپیل پر جے ایم ایم نے یہ فیصلہ ہے۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین (Hemant Soren) نے اس بات کا اعلان کیا۔


وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے کہا کہ مغربی بنگال میں بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے کے لئے جے ایم ایم نے یہ فیصلہ لیا ہے۔ پارٹی بنگال الیکشن نہیں لڑے گی اور ٹی ایم سی کو حمایت کرے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ کوئی ایسا قدم اٹھانا نہیں چاہتے ہیں، جس سے الیکشن میں بی جے پی کو فائدہ پہنچے۔ ممتا بنرجی نے خط لکھ کر اور فون پر بھی ان سے حمایت طلب کی تھی۔ ان کی گزارش پر پارٹی صدر شیبو سورین سے غوروخوض کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا۔


واضح رہے کہ حال ہی میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) سربراہ شرد پوار کے رانچی میں ریلی منعقد کی تھی۔ اس دوران انہوں نے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سمیت پورے اپوزیشن کو بنگال اسمبلی انتخابات میں ممتا بنرجی کو ساتھ دینے کی اپیل کی تھی۔ وہ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے ملاقات کرنا بھی چاہتے تھے، لیکن دہلی دورے پر جانے کے لئے چلتے ہوئے یہ ملاقات نہیں ہو پائی تھی۔


اس سے پہلے جے ایم ایم نے مغربی بنگال الیکشن لڑنے کا اعلان کرکے کئی سیٹوں پر امیدوار اتارنے کی تیاری بھی کرلی تھی۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے جھاڑ گرام میں ایک ریلی کو بھی خطاب کیا تھا، لیکن ممتا بنرجی کی گزارش پر پارٹی نے اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے بنگال الیکشن نہیں لڑنے کا اعلان کیا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 12, 2021 04:27 PM IST