ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

رانچی کی طالبہ سمیہ چشتی کا نایاب کارنامہ، بغیرکسی تربیت کے فن خطاطی کے نمونے پیش کئے

لاک ڈاؤن کے دوران فرصت کے لمحات میں اپنے گھر میں رہ کر سمیہ نے بغیرکسی تربیت کے اللہ تبارک و تعالیٰ کے کلیمات اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوام مبارکہ کو بڑے ہی عمدہ پیرائے میں پیش کیا ہے۔

  • Share this:
رانچی کی طالبہ سمیہ چشتی کا نایاب کارنامہ، بغیرکسی تربیت کے فن خطاطی کے نمونے پیش کئے
رانچی کی طالبہ سمیہ چشتی کا نایاب کارنامہ، بغیرکسی تربیت کے فن خطاطی کے نمونے پیش کئے

رانچی: کورونا وبا کے ماحول میں لاک ڈاؤن کے دوران ملک کے کئی بچوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کیا ہے۔ ان میں رانچی کی ایک طالبہ سمیہ چشتی بھی شامل ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران فرصت کے لمحات میں اپنے گھر میں رہ کر سمیہ نے بغیرکسی تربیت کے اللہ تبارک و تعالیٰ کے کلیمات اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوام مبارکہ کو بڑے ہی عمدہ پیرائے میں پیش کیا ہے۔ سمیہ کہتی ہے کہ اسے فن خطاطی کا شوق ان کے نانا جان کے ذریعہ پیش کردہ خطاطی کے نمونے دیکھ کر پیدا ہوا۔ اسنے اللہ کے کلام کو خود سے خطاطی کے نمونے میں پیش کیا تو انہیں نانا جان کے ساتھ ساتھ گھر کے تمام لوگوں کے ذریعہ کافی داد و تحسین حاصل ہوئی اس کے بعد اس کے حوصلے بلند ہو گئے اور فن خطاطی کے نمونے پیش کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔




سمیہ چشتی کہتی ہےکہ گذشتہ ماہ محرم الحرام سے لے کر اب تک کئی درجن فن خطاطی کے ذریعہ اللہ کے کلیمات کے نمونے پیش کر چکی ہے۔ سمیہ چشتی کی والدہ شگفتہ یاسمین اپنی لخت جگرکے اس فنکارانہ صلاحیتوں پر بیحدخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ پہلی بار جب سمیہ کے خوبصورت نمونے کو دیکھا تو انہیں اپنی نور نظرکی اس صلاحیت پر یقین ہی نہیں ہوا اس کے بعد انہوں نے اپنی نظروں کے سامنے سمیہ چشتی کےکیلی گرافی کے فن کو پیش کرتے ہوئے دیکھا تب جاکر انہیں اپنی دختر کی فنکارانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہوا۔




سمیہ اللہ تعالیٰ کے ٩٩ ناموں کو ایک ڈائری کی شکل میں خوبصورت انداز میں پیش کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ سمیہ مستقبل قریب میں قرآن پاک کو اپنے ہاتھوں سے لکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ سمیہ اور انکی والدہ شگفتہ یاسمین نے واضح کیا ہے کہ فن خطاطی کے کئی نمونوں کو رشتہ داروں اور دوستوں کو بطور تحفہ پیش کیا گیا ہے ۔ انہوں نے اس دولت خدا داد کے وسیلے سے اللہ تبارک و تعالیٰ کے کلیمات کو ہر مسلم گھروں کی زینت بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 03, 2020 08:53 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading