உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سی ڈبلیو سی: سینئر لیڈروں کی ناراضگی کے بعد رندیپ سرجے والا کی وضاحت، راہل گاندھی نے نہیں لگائے بی جے پی سے ملی بھگت کے الزامات

    سی ڈبلیو سی: سینئر لیڈروں کی ناراضگی کے بعد رندیپ سرجے والا کی وضاحت، راہل گاندھی نے نہیں لگائے بی جے پی سے ملی بھگت کے الزامات

    سی ڈبلیو سی: سینئر لیڈروں کی ناراضگی کے بعد رندیپ سرجے والا کی وضاحت، راہل گاندھی نے نہیں لگائے بی جے پی سے ملی بھگت کے الزامات

    ذرائع کے حوالے سے خبر آئی کہ راہل گاندھی (Rahul Gandhi) نے ان سبھی 23 لیڈروں کی تنقید کی۔ راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ان سبھی لیڈروں کی بی جے پی سے ملی بھگت ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: کانگریس قیادت میں تبدیلی کے بارے میں پارٹی صدر سونیا گاندھی کو لکھے گئے خط پر ہلچل کے درمیان خط لکھنے والے لیڈروں کے بارے میں پارٹی کی اعلی ترین پالیسی ساز تنظیم کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں سابق صدر راہل گاندھی کے سخت الفاظ کے استعمال کرنے پر پارٹی کے میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سورجے والا نے کہا کہ راہل گاندھی نے کسی بھی لیڈر کے لئے غلط الفاظ استعمال نہیں کیے ہیں۔

      رندیپ سرجے والا نے ٹوئٹ کیا کہ "راہل گاندھی نے کسی کے لئے توہین آمیز الفاظ استعمال نہیں کئے ہیں۔ براہ کرم، میڈیا میں غلط اور گمراہ کن معلومات نہ دیں۔ اس وقت ایک دوسرے سے لڑنے اور ایک دوسرے کو تکلیف پہنچانے اور کانگریس کو نقصان پہنچانے کے بجائے، ہمیں مودی سرکار کی بد عملیوں کے خلاف مل کر لڑنا چاہئے۔ کانگریس کے ترجمان کا بیان پارٹی صدر کو خط لکھنے والے لیڈروں میں شامل سینئر لیڈر کپل سبل کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ راہل گاندھی کے بی جے پی سے ساز باز کرنے کے الزام سے انہیں شدید تکلیف ہوئی ہے۔



      کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والی بحث کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس سے قبل رندیپ سرجے والا اکثر اس اجلاس کے درمیان میڈیا کو خبر بھیجتے تھے، لیکن انہوں نے آج صبح شروع ہونے والے اجلاس کے دوران کوئی اطلاع نہیں دی ہے۔ ان کی خاموشی اس بات کی نشاندہی کرتی ہےکہ اجلاس میں ہنگامہ برپا تھا۔ دریں اثناء، ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما اور کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد کے خلاف برہمی کا اظہار بھی کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خط لکھنے اور اسے میڈیا میں لیک کرنے کا مناسب وقت نہيں ہے۔

      کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے کیا تھا ٹوئٹ۔
      کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے کیا تھا ٹوئٹ۔


      واضح رہے کہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کے ایک دن پہلے 23 کانگریس لیڈروں کی طرف سے سونیا گاندھی کو پارٹی میں بڑی تبدیلی کرنے سے متعلق تحریر کیا گیا خط  سامنے آیا ہے۔ اس پر ذرائع کے حوالے سے خبر آئی ہے کہ راہل گاندھی نے اس سبھی لیڈروں کی تنقید کی۔ راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ان سبھی لیڈروں کی بی جے پی سے ملی بھگت ہے۔ اس کے بعد سے کانگریس لیڈروں میں زبردست ناراضگی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: