ریلوے اسٹیشن پرکیوں گاتی تھیں گانا؟۔ مسکراتے ہوئے رانونے بتائی دردبھری داستان ۔ دیکھیں ویڈیو

رانو منڈل،حال ہی میں ،سونی ٹی وی پر رئیلٹی شو 'سپر اسٹار سنگر' میں بطور مہمان خصوصی آئیں۔ شومیں ہمیش ریشمیا بھی ہیں، جن کے ساتھ رانو بالی ووڈ میں قدم جما رہی ہے۔ شو کے میزبان جئے بھنوشالی نے رانو سے پوچھا کہ آپ ریلوے اسٹیشن پراس طرح کے گانے کیوں گاتے تھے؟ رانو نے اس سوال کا جواب قہقہہ لگاکردیا ، لیکن ان کی کہانی سننے کے بعد وہاں موجود تمام افراد جذباتی ہوگئے۔

Aug 25, 2019 11:46 AM IST | Updated on: Aug 25, 2019 11:46 AM IST
ریلوے اسٹیشن پرکیوں گاتی تھیں گانا؟۔ مسکراتے ہوئے رانونے بتائی دردبھری داستان ۔ دیکھیں ویڈیو

رانو منڈل۔(تصویر:نیوز18 ہندی)۔

ریلوے اسٹیشن پر لوگ رک رک کراس خاتون کے نغمے سنتے تھے اور ان کی آواز کو اتنا پسند کیا جاتا تھا کہ وہ اسے کچھ نہ کچھ دے کرجاتے تھے۔ جادوئی آوازسن کر کوئی بھی انہیں نظراندازنہیں کرسکتاہے لیکن پھر بھی یہ خاتون اتنی گمنام تھی وہ ریلوے اسٹیشن پربھیک مانگ کر اپنا پیٹ بھرتی تھی۔ تاہم ، آخر کارایک ویڈیو اورسوشل میڈیا کی طاقت نے اسے وہ چیز دلادی جس کی وہ مستحق تھیں۔ اب تک آپ سمجھ چکے ہوں گے کہ ہم رانو منڈل کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ ہمیش ریشمیا کی مدد سے ، ریلوے اسٹیشن پر گانے والی یہ خاتون اب فلموں میں پلے بیک گلوکار کے طور پر نظر آئیں گی۔ حال ہی میں ، رانو نے اپنی ایک تکلیف دہ کہانی سنائی ہے۔

رانو منڈل،حال ہی میں ،سونی ٹی وی پر رئیلٹی شو 'سپر اسٹار سنگر' میں بطور مہمان خصوصی آئیں۔ شومیں ہمیش ریشمیا بھی ہیں، جن کے ساتھ رانو بالی ووڈ میں قدم جما رہی ہے۔ شو کے میزبان جئے بھنوشالی نے رانو سے پوچھا کہ آپ ریلوے اسٹیشن پراس طرح کے گانے کیوں گاتے تھے؟ رانو نے اس سوال کا جواب قہقہہ لگاکردیا ، لیکن ان کی کہانی سننے کے بعد وہاں موجود تمام افراد جذباتی ہوگئے۔ رانو نے کہا ، 'میں ریلوے اسٹیشن پراس لیے گاتی تھی کیونکہ میرے پاس رہنے کے لئے مکان نہیں تھا اور میں صرف گانا گا کر اپنا پیٹ بھراکرتی تھی،کوئی بسکٹ دیتا تھا تو کوئی کچھ پیسے دیتاتھا۔ آپ بھی دیکھیں ویڈیو۔

Loading...

 

رانومنڈل نے مسکراتے ہوئے اپنی کہانی سنائی یہاں تک کہ اس مشکل دور کو یاد کرتے ہوئے بھی رانو گھبراتی نہیں۔ وہ اسے سب کے سامنے کہتی ہے۔ رانو کا یہ ویڈیو اور اس کی مسکراہٹ آپ کا دل جیت لے گی۔ اس کے بعد رانو بھی اپنی جادوئی آواز میں گانا سناتی ہیں۔ اس ویڈیو کو سونی ٹی وی کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پرشیئر کیا گیا ہے۔ ہم آپ کوبتائیں کہ آپ آنے والے ہفتے کے آخر میں رات 8 بجے یہ پروگرام آپ ٹی وی پردیکھ پائیں گے

رانومنڈل اب ہمیش ریشمیا کی فلم ہیپی ہارڈی اور ہیئر سے بالی ووڈ میں بطور پلے بیک گلوکار کی حیثیت سے شروعات کررہی ہے۔ اس فلم میں انہوں نے 'تیری میری کہانی' کا گانا گایا ہے۔ رانو کے ساتھ اس گانے میں ہمیش نے بھی اپنی آواز دی ہے۔ چونکہ ہمیش نے اس گانے کی ایک جھلک سوشل میڈیا پرشیئرکی تھی جس کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح وائرل ہوگیا۔ ہر شخص رانو کی دل کو چھونے والی آوازسن کر ان کا مدح بن گیا۔

Loading...