ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ممبئی میں 4 سالہ بچی کی آبروریزی، 28 سالہ ملزم پوکس ایکٹ کے تحت گرفتار

ممبئی کے ساکی ناکہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک 4 سالہ بچی کی آبروریزی کی گئی۔ لڑکی کی والدہ کے بیان کی بنیاد پر پولیس نے 28 سالہ ملزم کو آئی پی سی اور پی او سی ایس او ایکٹ کی دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا ہے۔

  • Share this:
ممبئی میں 4 سالہ بچی کی آبروریزی، 28 سالہ ملزم پوکس ایکٹ کے تحت گرفتار
ممبئی میں 4 سالہ بچی کی آبروریزی، 28 سالہ ملزم کو پوکس ایکٹ کے تحت گرفتار

ممبئی: ممبئی کے ساکی ناکہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک 4 سالہ بچی کی آبروریزی کی گئی۔ لڑکی کی والدہ کے بیان کی بنیاد پر پولیس نے 28 سالہ ملزم کو آئی پی سی اور پی او سی ایس او ایکٹ کی دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا ہے۔


ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اسے تفتیش کے لئے پولیس تحویل میں بھیج دیا ہے۔ پولیس کو موصولہ اطلاع کے مطابق ملزم آئس کریم دینے کے بہانے لڑکی کو تنہا لے گیا اور اس کی آبروریزی کی، جب بچی گھر پہنچی تو اس کی والدہ نے دیکھا کہ بچی کوخون نکل رہا ہے، ماں قریب کے اسپتال لے گئی تو ڈاکٹر نے بتایا کہ بچی کے ساتھ غلط ہوا ہے، جس کے بعد بچی کی والدہ نے تھانے پہنچ کر مقدمہ درج کرایا۔


ممبئی کے ساکی ناکہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک 4 سالہ بچی کی آبروریزی کی گئی۔
ممبئی کے ساکی ناکہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک 4 سالہ بچی کی آبروریزی کی گئی۔


بچی نے اپنی والدہ کو واقعے کے بارے میں بتایا اور ملزم کی نشاندہی کی ، جس کے بعد پولیس نے 28 سالہ ملزم کوگرفتار کرلیا۔ اس حادثے کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے. ساتھ ہی ساتھ ملزم کے خلاف بھی غم و غصہ پایا جاتا ہے جس نے ایک معصوم بچی کو ظلم کا نشانہ بنایا۔ سبھی اس ملزم کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 18, 2021 08:20 PM IST