ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

شرمناک ! 20 سالہ لڑکی کو دھمکی دے کر 65 سال کا نانا ہی کرتا تھا اس کی آبروریزی ، حاملہ ہوئی تو مچا ہنگامہ ، گرفتار

رائے پور پولیس کے مطابق متاثرہ اور اس کے والدین کی شکایت پر کیس درج کرلیا گیا ہے ۔ شکایت کے مطابق 65 سالہ ملزم نے 25 اپریل 2019 کو پہلی مرتبہ اپنی سوتیلی نتنی کی آبروریزی کی ۔

  • Share this:
شرمناک ! 20 سالہ لڑکی کو دھمکی دے کر 65 سال کا نانا ہی کرتا تھا اس کی آبروریزی ، حاملہ ہوئی تو مچا ہنگامہ ، گرفتار
علامتی تصویر

چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور سے متصل ایک گاوں میں رشتوں کو شرمسار کردینے والا ایک واقعہ پیش آیا ہے ۔ رائے پور کے گوبرا نواپارا تھانہ حلقہ کے ایک گاوں میں ذہنی طور پر کمزور ایک 20 سال کی لڑکی کی اس کے نانا کے ذریعہ ہی آبروریزی کئے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ ملزم رشتے میں متاثرہ لڑکی کا سوتیلا نانا بتایا جارہا ہے ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ملزم نے گرفتاری کے بعد پولیس سے کہا کہ غلطی ہوگئی ۔ پولیس نے ملزم کو جیل بھیج دیا ہے ۔


رائے پور پولیس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق متاثرہ اور اس کے والدین کی شکایت پر کیس درج کیا گیا ہے ۔ شکایت کے مطابق 65 سالہ ملزم نے 25 اپریل 2019 کو پہلی مرتبہ اپنی سوتیلی نتنی کی آبروریزی کی ۔ اس کے بعد اس کو دھمکی دی اور آبروریزی کرتا رہا ، جس کے بعد متاثرہ حاملہ ہوگئی ۔ لڑکی کے حاملہ ہونے کے بعد ہنگامہ مچ گیا اور کچھ مقامی سماجی کارکنوں کی مدد سے متاثرہ تھانہ پہنچی ، جس کے بعد آگے کی کارروائی کی گئی ۔ ملزم کے خلاف آبروریزی کی دفعہ 376 اور جان سے مارنے کی دھمکی کی دفعہ 506 کے تحت کیس درج کیا گیا ہے ۔


پولیس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق متاثرہ کو سات ماہ کا حمل ٹھہر چکا ہے ، جو مقامی لوگوں میں موضوع بحث بنا ہوا تھا ۔ کچھ فرض ہمارا نام کی سماجی تنظیم کے لوگوں کی پہل پر متاثرہ کے اہل خانہ تھانہ پہنچے ۔ لڑکی کو فی الحال رائے پور کے ایک اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ سکھی سینٹر سے بھی لڑکی کو ہر ممکن مدد دلانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

First published: Dec 05, 2019 08:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading