ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

شرمناک ! چاقو کی نوک پر کی آبروریزی اور بنایا فحش ویڈیو ، پھر گھر میں گھس کر کی یہ گھنونی حرکت

پولیس نے متاثرہ لڑکی کا چورو کے راجکیہ بھارتیہ اسپتال میں میڈیکل کروایا ہے اور اب ملزم کی تلاش کی جارہی ہے۔

  • Share this:

راجستھان کے چورو ضلع کے تارا نگر پولیس اسٹیشن میں چاقو کی نوک پر ایک نابالغ لڑکی کی آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ملزم نے پہلے متاثرہ لڑکی کی آبروریزی کا فحش ویڈیو بنایا  اور پھر اس کو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر خاموش رہنے کی وارننگ دی ۔ متاثرہ لڑکی کے والد کی اطلاع پر ملزم آصف خان کے خلاف تارا نگر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کا چورو کے راجکیہ بھارتیہ اسپتال میں میڈیکل کروایا ہے اور اب ملزم کی تلاش کی جارہی ہے۔

پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق تارا نگر کے ایک گاؤں کے ایک شخص نے اطلاع دی کہ گاؤں کا آصف خان 17 جنوری کی رات کو چھت سے اس کے گھر میں داخل ہوگیا اور چاقو دکھا کر اس کی 17 سالہ نابالغ لڑکی کو ڈرایا اور اس کو مسجد کے مولوی کے گھر لے گیا ، جہاں اس نے چاقو کے نوک پر زبردستی اس کی آبروریزی کی ۔ ملزم نے متاثرہ لڑکی کا فحش ویڈیو بھی بنایا اور کسی کو بتانے پر ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی۔

متاثرہ لڑکی کے والد کی اطلاع پر ملزم آصف خان کے خلاف تارا نگر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
متاثرہ لڑکی کے والد کی اطلاع پر ملزم آصف خان کے خلاف تارا نگر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مولوی نے بھی اس کی لڑکی کو ڈرایا اور کسی کو بتانے پر پورے خاندان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ۔ اس کے بعد سے ہی اس کی لڑکی ڈری سہمی رہنے لگی ، جب اس کی وجہ پوچھی گئی تو اس نے ساری بات اپنے کنبے کے لوگوں کو بتائی ۔ اس کے بعد آصف ، پدم سنگھ ، دھولو ، گووند پرجاپتی اور دیگر تین چار افراد ہاتھوں میں لاٹھی اور کلہاڑی لے کر اس کے گھر میں داخل ہوگئے اور انہوں نے متاثرہ لڑکی کو اٹھا کر لے جانے کی کوشش کی اور اس کے لڑکے کی پٹائی کی ۔
First published: Jan 22, 2020 05:18 PM IST