پوکسو عدالت نے نابالغ لڑکی کی آبروریزی کے قصوروار سرکاری ٹیچر کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔ آبروریزی کے بعد نابالغ حاملہ ہوگئی ، تب واردات کا پتہ چلا تھا ۔ ملزم نے جب واردات سے انکار کیا ، تو عدالت نے ملزم اور متاثرہ کے بچہ کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کروایا ، جس کی رپورٹ مثبت آئی ۔ عدالت نے قصووار ٹیچر پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے ۔
پوکسو عدالت کے خصوصی پبلک پراسکیوٹر سنتوش مشرا نے بتایا کہ یہ واردات دھولپور میں تقریبا چار سال پہلے 17 نومبر 2015 کو پیش آئی تھی ۔ ایک نابالغ اپنے گاوں جانے کیلئے اہل خانہ کے ساتھ بس کا انتظار کررہی تھی ، اسی دوران کنبہ سے جان پہچان رکھنے والا سرکاری پرائمری اسکول کا ٹیچر بھی وہاں آگیا اور اس نے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ وہ نابالغ کو بس میں بیٹھا دے گا ۔ ٹیچر پر بھروسہ کرکے اہل خانہ نے نابالغ لڑکی کو اس کے ساتھ بائیک پر بھیج دیا۔
لیکن ٹیچر نابالغ لڑکی کو اوڈیلا روڈ پر اپنے ایک رشتہ دار کے گھر لے گیا اور وہاں اس کی آبروریزی کی ۔ بعد میں متاثرہ کو واپس اہل خانہ کے پاس چھوڑ دیا ۔ واردات کے کچھ ماہ بعد نابالغ حاملہ ہوگئی ، تو اہل خانہ نے خاتون تھانہ میں رپورٹ درج کروائی ۔ رپورٹ درج ہونے کے بعدپولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ، لیکن بعد میں وہ ضمانت پر رہا ہوگیا ۔ بعد ازاں ٹیچر نے الزامات کی تردید کردی ، جس کے بعد ملزم اور نابالغ لڑکی کے بچہ کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا گیا ۔ ڈی این اے رپورٹ مثبت آئی ۔
کیس کی سماعت کے دوران گواہوں کے بیانات اور دستیاب ثبوت اور ڈی این اے رپورٹ کی بنیاد پر عدالت نے ٹیچر کو قصوروار دیا ۔ عدالت نے اس معاملہ میں جمعرات کو اپنا فیصلہ سنایا ۔ پوکسو عدالت کے جج مکیش تیاگی نے قصوروار ٹیچر کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے 50 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔