اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Ration Card: راشن کارڈ قوانین میں ہوئی تبدیلی، سرکار نے کم کیا چاول کا کوٹہ، جانئے اب کتنا ملے گا

    Ration Card: راشن کارڈ قوانین میں ہوئی تبدیلی، سرکار نے کم کیا چاول کا کوٹہ، جانئے اب کتنا ملے گا

    Ration Card: راشن کارڈ قوانین میں ہوئی تبدیلی، سرکار نے کم کیا چاول کا کوٹہ، جانئے اب کتنا ملے گا

    Ration Card Update: حکومت نے راشن کارڈ ہولڈروں کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ حکومت نے مفت راشن اسکیم کے قوانین میں بڑی تبدیلی کی ہے۔ بتادیں کہ راشن کارڈ کے تحت ملنے والا چاول کا کوٹہ کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ تلنگانہ حکومت نے کیا ہے جس کی وجہ سے اب ریاست کے عوام کو 1 کلو چاول کم ملے گا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Telangana | Hyderabad
    • Share this:
      حیدرآباد : حکومت نے راشن کارڈ ہولڈروں کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ حکومت نے مفت راشن اسکیم کے قوانین میں بڑی تبدیلی کی ہے۔ بتادیں کہ راشن کارڈ کے تحت ملنے والا چاول کا کوٹہ کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ تلنگانہ حکومت نے کیا ہے جس کی وجہ سے اب ریاست کے عوام کو 1 کلو چاول کم ملے گا۔ ریاستی حکومت نے بدھ سے تلنگانہ میں راشن کارڈ رکھنے والے تقریباً 91.5 لاکھ خاندانوں میں مفت چاول کی تقسیم شروع کردی ہے۔ مستحق خاندان کے ہر فرد کو اس سال مارچ تک یعنی اگلے تین ماہ تک 5 کلوگرام چاول دیا جائے گا ۔

      آپ کو بتادیں کہ راشن کے قوانین میں تبدیلی کرتے ہوئے حکومت نے کہا کہ اب سے راشن کارڈ ہولڈروں میں مفت تقسیم کئے جانے والے چاول کی مقدار کم کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ تلنگانہ حکومت نے ریاست کے شہریوں کے لیے کیا ہے۔

      سول سپلائیز کے وزیر گنگولا کملاکر نے ایک بیان میں کہا کہ پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت فراہم کردہ چاول میں سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کی وجہ سے مئی 2021 سے دسمبر 2022 کی مدت کے درمیان 200 کلو کی بجائے 203 کلو چاول دیا گیا تھا۔ یعنی 3 کلو چاول زیادہ دیا گیا، جس کی وجہ سے اب ریاستی حکومت نے اس سال جنوری سے مارچ تک اگلے تین مہینوں کیلئے ایک کلو گرام فی مہینہ کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

      انہوں نے کہا کہ اپریل سے ہم راشن کارڈ رکھنے والے سبھی کنبوں میں فی کس 6 کلو چاول کی تقسیم دوبارہ شروع کریں گے۔ پی ایم جی کے وائی کے تحت 54.48 لاکھ خاندانوں کو فائدے مل رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ریاستی حکومت اپنے خرچ پر 92 لاکھ مستحقین میں چاول تقسیم کر رہی ہے ۔

      یہ بھی پڑھئے: اتراکھنڈ : جوشی مٹھ میں نہیں گرے گا کسی کا بھی گھر، متاثرہ کنبوں کو ملی اتنے لاکھ کی مدد


      یہ بھی پڑھئے: ہوبلی میں وزیراعظم مودی کا روڈ شو، لوگوں نے برسائے پھول، نوجوان نے کی مالا پہنانے کی کوشش



      کووڈ-19 لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران جہاں مرکزی حکومت نے راشن کارڈ ہولڈروں کو مفت چاول فراہم کیا تو وہیں ریاستی حکومت نے بھی دو ماہ کیلئے فی کنبہ 1500 روپے اور مہاجر مزدوروں کے لئے فی کنبہ 500 روپے فراہم کئے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: