ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا وائرس : جانئے لاک ڈاؤن کے دوران میرٹھ میں کیسے ہو رہی ہے اشیائے ضروریہ کی سپلائی 

راشن ، سبزی اور پھل کے لیے صبح سے منڈی میں لگنے والی بھیڑ کو ختم کرنے کے لیے اب جہاں منڈی میں خردہ فروخت پر پابندی لگا دی گئی ہے ، وہیں غلّہ منڈی میں راشن کی سپلائی کیلئے رات کا وقت طے کیا گیا ہے ۔

  • Share this:
کورونا وائرس : جانئے لاک ڈاؤن کے دوران میرٹھ میں کیسے ہو رہی ہے اشیائے ضروریہ کی سپلائی 
کورونا وائرس : جانئے لاک ڈاؤن کے دوران میرٹھ میں کیسے ہو رہی ہے اشیائے ضروریہ کی سپلائی 

لاک ڈاؤن کے دوران اشیائے ضروریہ کی سپلائی اور لوگوں تک اس کی فراہمی کو بنائے رکھنا ضلع انتظامیہ کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے ۔ راشن ، سبزی اور پھل کے لیے صبح سے منڈی میں لگنے والی بھیڑ کو ختم کرنے کے لیے اب جہاں منڈی میں خردہ فروخت پر پابندی لگا دی گئی ہے ، وہیں غلّہ منڈی میں راشن کی سپلائی کیلئے رات کا وقت طے کیا گیا ہے ۔ سپلائی کے لیے اب غلّہ منڈی میں دکان رات دو بجے سے کھل کر صبح 6 بجے تک بند ہو جاتی ہیں ۔ سبزی اور پھل کے لیے بھی تھوک خریداری کی اجازت دی گئی ہے ، جس وجہ سے اب منڈی میں بھیڑ نظر نہیں آ رہی ہے ۔


وہیں اشیائے ضروریہ کی سپلائی متاثر ہونے کی افواہوں سے بھی لوگوں میں بےچینی تھی ، لیکن منڈی سمیتی کے ذمہ دران نے اس طرح کی خبروں کی تردید کی ہے اور یقین دلایا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی سپلائی میں کسی طرح کی نہ تو اب تک رکاوٹ پیدا ہوئی ہے اور نہ ہی منڈی میں غلّے اور سبزی کی فراہمی میں کسی طرح کی کمی ہے ۔




نوین منڈی غلّہ سميتی کے صدر منوج کمار گپتا کا کہنا ہے کہ ضلع اور پولیس انتظامیہ کے تعاون سے اب تک منڈی میں اشیائے ضروریہ کی سپلائی میں کسی طرح کی نہ تو کوئی رکاوٹ پیدا ہوئی ہے اور نہ ہی کسی طرح کی کمی ہے  ۔ منڈی میں سپلائی کا وقت ضرور تبدیل کیا گیا ہے ، لیکن لاک ڈاؤن میں سوشل ڈسٹنسنگ کو برقرار رکھنے کے لئے یہ ضروری ہے ۔ لاک ڈاؤن کی شروعات میں لوگ جس طرح سے پریشان ہو کر غلّہ جمع کرنے کے لئے منڈیوں کا رخ کر رہے تھے ، ایسے میں انفیکشن کے پھیلنے کا خطرہ بھی بڑھ گیا تھا ۔ میرٹھ میں کورونا انفیکشن کے پوزیٹو مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا بھی ضروری ہے ۔
First published: Apr 12, 2020 10:37 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading