உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مودی حکومت نے بنایا ڈی بی ٹی کا ریکارڈ، ضرورت مندوں کے کھاتے میں اب تک ڈالے 25 کھرب روپے

    مودی حکومت نے بنایا ڈی بی ٹی کا ریکارڈ، ضرورت مندوں کے کھاتے میں اب تک ڈالے 25 کھرب روپے ۔ علامتی تصویر ۔ Clicksbox/shutterstock

    مودی حکومت نے بنایا ڈی بی ٹی کا ریکارڈ، ضرورت مندوں کے کھاتے میں اب تک ڈالے 25 کھرب روپے ۔ علامتی تصویر ۔ Clicksbox/shutterstock

    Big News: نریندر مودی سرکار میں لاکھوں مستفیدیں کے بینک کھاتوں میں پیسہ سیدھا ٹرانسفر ہونے کا ریکارڈ بن گیا ہے ۔ سال 2014 سے اب تک ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر ( ڈی بی ٹی) اسکیم کا اعداد و شمار 25 ٹریلین ( کھرب) روپے کو پار کرگیا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : نریندر مودی سرکار میں لاکھوں مستفیدیں کے بینک کھاتوں میں پیسہ سیدھا ٹرانسفر ہونے کا ریکارڈ بن گیا ہے ۔ سال 2014 سے اب تک ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر ( ڈی بی ٹی) اسکیم کا اعداد و شمار 25 ٹریلین ( کھرب) روپے کو پار کرگیا ہے ۔ بتادیں کہ اس اسکیم سے نئے نئے استفادہ کنندگان کے جڑنے کی وجہ سے ڈی بی ٹی ٹرانسفر سال در سال لگاتار بڑھ رہا ہے ۔ سال 2019 ۔ 20 میں ڈی بی ٹی اسکیم کے تحت تین ٹریلین روپے ٹرانسفر کئے گئے ۔ وہیں سال 2020۔ 21 میں یہ بڑھ کر ساڑھے پانچ ٹریلین روپے ہوگیا جبکہ پچھلے مالی سال میں یہ 6.3 ٹریلین ہوا ۔ وہیں موجودہ مالی سال کے چھ مہینے سے کم وقت میں ہی 2.35 ٹرین روپے مستحقین کے بینک کھاتوں میں جمع کردئے گئے ہیں ۔

      اس کا مطلب یہ ہے کہ سال 2014 سے شروع ہوئی ڈی بی ٹی اسکیم میں 56 فیصد ٹرانسفر پچھلے ڈھائی سال میں پورا ہوا ہے ۔ سرکار اس اسکیم کو آفات میں لوگوں کی مدد کا اہم ذریعہ بنا رہی ہے ۔ خاص کر سال 2020 کے مارچ میں آئے کورونا وائرس وبا میں اس کا بہتر طریقہ سے استعمال کیا گیا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پی ایف آئی سے جڑے معاملے میں آندھرا پردیش و تلنگانہ میں متعدد مقامات پر NIA کے چھاپے


      ایک افسر نے بتایا کہ ڈی بی ٹی کووڈ میں لوگوں کی محافظ تھی ۔ انہیں سرکار سے پیسہ سیدھے ان کے بینک اکاونٹ میں ملا ۔ آخری مالی سال میں تقریبا 73 کروڑ لوگوں نے ڈی بی ٹی اسکیم کا نقد میں فائدہ اٹھایا جبکہ 105 کروڑ لوگوں نے دوسرے ذرائع سے ڈی بی ٹی کا فائدہ اٹھایا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ’بھارت جوڑو یاترا‘ گیارہویں دن میں داخل، کرناٹک میں پارٹی ٹکٹ کے سلسلے میں لڑائی!


      اس کے ساتھ ہی سرکار یہ بھی دعوی کرتی ہے کہ ڈی بی ٹی اسکیم سے 2.2 ٹریلین روپے غلط ہاتھوں میں جانے سے بچا لئے گئے ۔ سرکار نے بینک اکاونٹ کو آدھار کارڈ سے لنک کرایا ، تاکہ اس وقم کا غلط استعمال نہ ہو ۔

      قابل ذکر ہے کہ یو پی اے سرکار نے سال 2013 ۔ 14 میں ڈی بی ٹی اسکیم کو پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر شروع کیا تھا ۔ نریندر مودی سرکار نے سال 2014 ۔ 15 میں اس اسکیم کو اور بڑا کردیا ۔ سال 2017 ۔ 18 میں ڈی بی ٹی اسکیم نے 1.9 ٹریلین روپے کا اعداد و شمار چھولیا اور سال 2019 ۔ 20 تک اس میں کئی اسکیمیں جوڑ دی گئیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: