உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Weather Update:اوڈیشہ میں زبردست بارش کا’ریڈ الرٹ‘ جاری، یوپی میں بھی کیا گیا خبردار-جانیےشمالی ہند کے موسم کا حال

    اوڈیشہ اور اترپردیش میں زبردست بارش کا الرٹ جاری۔

    اوڈیشہ اور اترپردیش میں زبردست بارش کا الرٹ جاری۔

    Flood situation in Odisha: اوڈیشہ کے لئے محکمہ موسمیات نے جمعہ کو کیونجھر اور میور بھنج کے کچھ حصوں میں انتہائی بھاری بارش کا 'ریڈ الرٹ' جاری کیا ہے۔

    • Share this:
      Flood situation in Odisha: اوڈیشہ گزشتہ کچھ دنوں سے موسلادھار بارش کی وجہ سے سیلاب کی زد میں ہے، جس کی وجہ سے اوڈیشہ کے 10 اضلاع کے 1757 گاؤں کے 4.67 لاکھ سے زیادہ لوگ اب تک متاثر ہوئے ہیں۔ فی الحال ہندوستانی محکمہ موسمیات کے اندازوں کے مطابق اوڈیشہ میں موسلادھار بارش سے راحت ملتی نظر نہیں آ رہی ہے۔

      محکمہ موسمیات نے اوڈیشہ کے کچھ حصوں میں بارش کے لیے ’ریڈ الرٹ‘ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج اوڈیشہ کے آٹھ اضلاع میں بارش اور سات میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کم دباؤ کا علاقہ بننے کی وجہ سے اوڈیشہ میں اگلے دو دنوں میں موسلادھار بارش کی وجہ سے سیلاب کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

      کم دباؤ کے علاقے بننے سے ہوگی زبردست بارش
      محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کی صبح شمالی خلیج بنگال پر کم دباؤ کا علاقہ مغربی بنگال، شمالی اوڈیشہ، چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ میں مضبوط اور شمال مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔ فی الحال محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو گہرے سمندر سے واپس آنے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ماہی گیروں کو اگلے دو روز تک سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

      محکمہ موسمیات نے جاری کیا ریڈ الرٹ
      اوڈیشہ کے لئے محکمہ موسمیات نے جمعہ کو کیونجھر اور میور بھنج کے کچھ حصوں میں انتہائی بھاری بارش کا 'ریڈ الرٹ' جاری کیا ہے۔ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ موسلادھار بارش کی وجہ سے ندی میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے اور سیلاب آنے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے کٹک، جگت سنگھ پور اور سمبل پور سمیت 14 اضلاع میں بعض مقامات پر بارش کا 'اورنج الرٹ' جاری کیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Amit Shah: سرحدوں پر غیر قانونی نقل مکانی کا نیوز 18 نے کیا پردہ فاش! جلد کاروائی کا تیقن

      یہ بھی پڑھیں:
      Delhi News: دہلی میں پاوں پسارتی بیماری، 30 دن اور ہر 10 گھر میں سے 8 میں وائرل کا مریض

      یوپی میں زبردست بارش کا انتباہ
      محکمہ موسمیات نے یوپی کے مختلف حصوں میں 21 اگست تک موسلادھار بارش کی وارننگ دی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی خلیج بنگال پر کم دباؤ کا علاقہ بننے کی وجہ سے اتر پردیش میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اس وقت محکمہ موسمیات نے اترپردیش کے پریاگ راج، پرتاپ گڑھ، وارانسی، سون بھدر سمیت کئی اضلاع میں بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: