جو خاتون ماں بن چکی ہیں یا بننے والی ہیں وہ یہ بہتر طریقے سے جانتی ہیں کہ ماں بننے کا احساس کتنا پیارا ہوتا ہے کہ سب کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کا من کرتا ہے۔ حالانکہ کئی لوگ یہ خوشخبری (Good News) لوگوں سے چھپا کر رکھتے ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ کہیں نظر نہ لگ جائے پھر بھی اپنے کنبے والوں کو تو یہ اچھی خبر سب سے پہلے بتائی جاتی ہے لیکن ایک خاتون کے ساتھ ایسا نہیں تھا۔ انہوں نے اپنی سگی ماں سے ہیہ بات چھپانا بہتر سمجھا۔
دراصل سوشل میڈیا پلیٹ فارم (Social Media Platform) پر ایک خاتون نے بتایا کہ انہوں نے اپنے حمل (Pregnancy) کی بات اپنی ماں سے چھپائی کیونکہ اس کے مطابق ان کی اپنی ماں کے ساتھ ان کا خاص رشتہ نہیں رہا۔ جانکاری کے مطابق خاتون جب نو سال کی تھیں تب ان کے والد کی لمبی بیماری کے چلتے موت ہو گئی تھی جس کے بعد ان کی ماں نے دوسری شادی کر لی تھی۔ اس بات سے بچپن میں خاتون کو کافی برا لگا تھا کیونکہ وہ اپنے والد کا دور جانا برداشت نہیں کر پا رہی تھیں۔ خاتون کے مطابق پانی سر سے اوپر تب چلا گیا تھا جب ان کی ماں نے ان کے سوتیلے والد کے بچوں کا دھیان رکھنے کیلئے کہا، وہ بھی تج جب خاتون کیلئے خود کو سنبھالنا ہی مشکل بھرا کام ہوتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ والد کے جانے کے تین سال بعد خاتون کو ٹراما (Trauma) سے نکلنے کیلئے پروفینشل مدد (Professional Help) دی گئی لیکن ان کے بعد سترہ سال کی عمر میں اپنی ماں سے لڑائی ہونے ے بعد وہ اپنی گرینڈ پیرینٹس (Grand Parents) کے ساتھ رہنے لگیں جس کے بعد ان کی ماں کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں رہا۔ اس وجہ سے انہوں نے اپنی ماں کو اپنے حمل کی خبر نہیں دی۔

اس واقعہ کے بارے میں جان کر سبھی لوگ چونک گئے ۔ (علامتی تصویر)
اطلاعات کے مطابق خاتون نے بیٹے کی پیدائش کے دو دن بعد جب اپنی ماں کو بتایا تو ان کی ماں نے انہیں خودغرض بتا دیا اور کہا کہ انہوں نے ان سے اور ان کے شوہر سے پہلی بات نانا،نانی بننے کا سکھ چھین لیا۔ ساتھ ہی ان کی ماں نے انہیں یہ بھی کہا کہ وہ بیٹی انہیں خوش رہنے کی سزا دے رہی ہے کیونکہ وہ خود خوش نہیں رہ پائیں۔ خاتون کی پوسٹ پڑھنے والے لوگوں نے خاتون کی ماں کیلئے کہا کہ ان کی ماں ان کی زندگی میں کبھی خوشیاں نہیں لا سکتیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔