اُجین کی مہاکال مندر میں ڈانس کرتے ہوئے بنائی ویڈیو، پجاریوں کا اعتراض، کلکٹر نے دیا جانچ کا حکم

اُجین کی مہاکال مندر میں ڈانس کرتے ہوئے  بنائی ویڈیو، پجاریوں کا اعتراض، کلکٹر نے دیا جانچ کا حکم

اُجین کی مہاکال مندر میں ڈانس کرتے ہوئے بنائی ویڈیو، پجاریوں کا اعتراض، کلکٹر نے دیا جانچ کا حکم

مہاکالیشور مندر میں شوٹ کیا ہوا ویڈیو دو الگ الگ اکاونٹ سے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیا گیا ہے۔ اس میں دو الگ الگ لڑکیاں مہاکال مندر احاطے میں واقع اونکاریشور مندر کے سامنے اور گربھ گرہ میں بالی ووڈ گانوں پر ریلس بنارہی ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Ujjain, India
  • Share this:
    بین الاقوامی شہرت رکھنے والے مہاکال مندر میں ڈانس کرتے ہوئے وڈیو بنا کر فلمی گانوں سے جوڑنے اور ریل بنانے کا معاملہ گرماگیا ہے۔ پجاریوں نے ویڈیو سامنے آنے کے بعد اعتراض ظاہر کیا ہے۔ کلکٹر نے بھی جانچ کی بات کہی ہے۔ مندر مینجمنٹ کمیٹی نے اس کی جانچ شروع کردی ہے۔

    بتادیں کہ مہاکال مندر میں فلمی گانوں پر ڈانس کا ویڈیو بنانے کے معاملے پہلے بھی آئے ہیں۔ پیر کو دو الگ الگ ویڈیو سامنے آئے ہیں۔ کچھ سیکنڈ کی ریل وائرل ہورہی ہے۔ اس میں ایک لڑکی ’گربھ گرہ‘ میں بابا مہاکال کی آرتی کرتی نظر اارہی ہے تو دوسری لڑکی مندر احاطے میں ناچتے نظر آرہی ہے۔ مہاکال مندر میں ڈانس کے ویڈیو شوٹ کرنے پر پجاریوں نے بھی اعتراض ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلمی گانے ڈانس کے ویڈیو کو مندر سے جوڑ کر بنانا توہین آمیز ہے۔ مندر کے چیف مہیش پجاری نے عہدیداروں کو اطلاع دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسے ویڈیو بار بار سامنے آرہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایسے ویڈیو پوسٹ کرنے سے مہاکال مندر کی امیج خراب ہوتی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:
    JNU کے سابق اسٹوڈنٹ لیڈر عمر خالد کی ضمانت پر فیصلہ آج،UAPA سے جڑا ہے کیس

    یہ بھی پڑھیں:
    شوپیاں میں پھر ٹارگیٹ کلنگ، دہشت گردوں نے یوپی کے رہائشی دو لوگوں کا گولی مار کر کیا قتل

    الگ الگ لوگوں نے اپلوڈ کیے ویڈیو
    مہاکالیشور مندر میں شوٹ کیا ہوا ویڈیو دو الگ الگ اکاونٹ سے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیا گیا ہے۔ اس میں دو الگ الگ لڑکیاں مہاکال مندر احاطے میں واقع اونکاریشور مندر کے سامنے اور گربھ گرہ میں بالی ووڈ گانوں پر ریلس بنارہی ہیں۔ معاملے میں اجین کلکٹر آشیش سنگھ کا کہنا ہے کہ ویڈیو کی جانچ کرواکر کارروائی کی جائے گی۔ مہاکال مندر کا اپنا وقار ہے، وہاں جا کر اس طرح بالی ووڈ گانوں پر ریلس بنانے کی اجازت کسی کو بھی نہیں دیں گے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: