اپنا ضلع منتخب کریں۔

    لوک سبھاانتخابات2019 :ملک میں علاقائی پارٹیوں کوملے گی اکثریت، اسدالدین اویسی کابیان

    اسد الدین اویسی نے اس یقین کااظہارکیاکہ اگلی مرکزی حکومت غیربی جے پی اورغیر کانگریس پارٹیوں کے سیاسی اتحاد پر مشتمل ہوگی

    اسد الدین اویسی نے اس یقین کااظہارکیاکہ اگلی مرکزی حکومت غیربی جے پی اورغیر کانگریس پارٹیوں کے سیاسی اتحاد پر مشتمل ہوگی

    اسد الدین اویسی نے اس یقین کااظہارکیاکہ اگلی مرکزی حکومت غیربی جے پی اورغیر کانگریس پارٹیوں کے سیاسی اتحاد پر مشتمل ہوگی

    • Share this:
      مجلس اتحاد المسلمین کے صدراسد الدین اویسی نے اس یقین کااظہارکیاکہ اگلی مرکزی حکومت غیربی جے پی اورغیر کانگریس کے سیاسی اتحاد پر مشتمل ہوگی۔اسد الدین اویسی تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے میٹ دی پریس پروگرام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر اسدالدین اویسی نے بھارتیہ جنتاپارٹی کے انتخابی منشورپرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس میں روزگار کی فراہمی کا ذکر نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلے لوک سبھا انتخابات میں نوجوان اور دلت بی جے پئ کو سبق سکھائیں گے

      اویسی نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتےہوئے وزیراعظم نریندرمودی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اویسی نے کہاکہ چوکیدارصرف آرایس ایس اورایسے امیرافراد کے لیے کام کررہاہے جو کروڑروپئے لیکرفرارہوجاتےہیں۔ اسدالدین اویسی نے کہا کہ بی جے پی ملک کے تنوع کوقبول کرنے کے لیے تیارنہیں ہے۔ اور اس لیے فرقہ وارانہ معاملات پرسیاست کرکے فائدہ حاصل کرناچاہتی ہے۔

      صدر،مجلس اتحاد المسلمین اسد الدین اویسی نے سوال کیاکہ گزشتہ 5 سال بی جے پی،جموں وکشمیر میں اقتدار میں رہتے ہوئے آرٹیکل 370کوکیوں نہیں ہٹایا۔جیساکہ بی جے پی حکومت نے ناگالینڈ میں کیاتھا۔اویسی نے بی جے پی پرالزام لگایاہے کہ 2014 کے انتخابات کے دوران کیے گئے وعدوں کوبی جے پی نے پورانہیں کیا۔اورنوٹ بندی کے وجہ سے ملک میں عام شہریوں کو پریشانی کا سامناکرناپڑا۔

      صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اسدالدین اویسی نے کہا کہ  تلنگانہ اسمبلی کی جانب سے مسلمانوں کو 12 فیصد ریزرویشن فراہم کرنے کے لیے روانہ کردہ ایک قرارداد کو مودی حکومت نے مستردکردیا۔جس سے مودی حکومت کے نیت کا پتہ چل گیاہے۔ سب کا ساتھ ، سب کا وکاس کا نعرہ بھی صرف نعرہ بن کررہ گیاہے۔

      اویسی نے کہا کہ تلنگانہ میں 16 لوک سبھا سیٹوں پرٹی آرایس اور 1سیٹ پرمجلس اتحادالمسلمین کے امیدوارکامیاب ہونگے۔وہیں آندھراپردیش اسمبلی انتخابات میں وائی ایس آرکانگریس 130حاصل کرکے اقتدارحاصل کریگی۔ وہیں اویسی نے یہ بھی پیش گوئی کی ہے کہ آندھراپردیش کی 25 سیٹوں لوک سبھا سیٹوں میں سے وائی ایس آرکانگریس پارٹی کو 20 سے زائد سیٹیں حاصل ہونگی۔
      First published: