ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Vaccination Registration for All Adults:ویکسی نیشن کےلیے 48 گھنٹوں میں ہوگارجسٹریشن کاآغاز،18سال سےزائد عمر والےشہری ہیں اہل

شرما نے کہا کہ ’’ہم کل یا پرسوں پورے ملک کے عوام کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 18 سے 45 سال کے درمیان عمر والوں کو اپنا لیے آپائنٹمنٹ کروانا چاہیے۔ جو اس عمر گروپ کو ٹیکے لگائیں جائیں گے‘‘۔

  • Share this:
Vaccination Registration for All Adults:ویکسی نیشن کےلیے 48 گھنٹوں میں ہوگارجسٹریشن کاآغاز،18سال سےزائد عمر والےشہری ہیں اہل
علامتی تصویر

عالمی وبا کورونا وائرس (Covid-19) کے خلاف ویکسی نیشن سے متعلق ایک بااختیار کمیٹی کے چیئرپرسن آر ایس شرما (RS Sharma) نے جمعرات کو ایک انٹرویو کے دوران نیوز 18کو بتایا کہ ’’تمام بالغ افراد کے لیے کوون (CoWin) پلیٹ فارم پر اگلے 48 گھنٹوں میں ویکسی نیشن کے رجسٹریشن کا عمل شروع ہوجائے گا‘‘۔


کوون چیف آرایس شرما نے ویکسی نیشن سے فائدہ اٹھانے والوں سے اپیل کی کہ وہ اس رجسٹریشن کے لئے جلد سے جلد اندراج کرائیں اور آپائنٹمنٹ کا بھی وقت لے لیں۔ 16 جنوری سے شروع ہونے والی اس مہم میں کوون کے ذریعہ ہونے والی رجسٹریشن کے علاوہ سائٹ پر عام رجسٹریشن کی اجازت دی گئی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب ملک میں کورونا کی دوسری لہر کی شدت چل رہی ہے۔ ایسے میں ویکسی نیشن پروگرام کو وسعت دینے کے ہندوستان کے بڑے اقدام کے پیش نظر ویکسی نیشن مراکز میں بھیڑ کا تیزی سے اضافہ ہوگا۔



شرما نے کہا کہ ’’ہم کل یا پرسوں پورے ملک کے عوام کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 18 سے 45 سال کے درمیان عمر والوں کو اپنا لیے آپائنٹمنٹ کروانا چاہیے۔ جو اس عمر گروپ کو ٹیکے لگائیں جائیں گے‘‘۔

’’اگر ویکسی نیشن کے دوران وہ ان سہولیات کو فراہم نہیں کررہے ہیں، جو کہ فراہم کی جانی چاہیے تو آپ اس کی شکایت بھی کوون میں کرسکتے ہیں۔ عوامی ٹائم ٹیبل کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ تاکہ لوگ یہ جان سکیں کہ ویکسی نیشن کے لئے کون سی سہولیات میسر ہیں‘‘۔


اس وقت حکومت کی سرپرستی میں چلائی گئی مہم میں صرف 45 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔ پیر کے روز مرکز نے یکم مئی سے تمام بالغوں کو ویکسی نیشن کے لیے اہم قرار دیا ہے اور نجی اداروں کو بھی ویکسین فروخت کرنے کی اجازت دی۔

ویکسین بنانے والے اپنی تیار کردہ پیداوار کا 50 فصید ریاستوں اور نجی اداروں کو فروخت کرسکتے ہیں، جبکہ باقی کو حکومت کی زیر سرپرستی جاری مہم کے لئے دیا جانا ضروری ہے۔ جو 45 سال سے اوپر والوں تک ہی محدود رہے گا۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Apr 22, 2021 01:27 PM IST