ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

ریحانہ فاطمہ نے ٹاپ لیس ہوکر جسم پر بچوں سے بنوائی پینٹنگ ، ویڈیو کیا شیئر ، کیس درج

بتادیں کہ ریحانہ فاطمہ (Rehana fathima) نے 2018 میں سبریمالا میں واقع بھگوان ایپپا کے مندر میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی ۔

  • Share this:
ریحانہ فاطمہ نے ٹاپ لیس ہوکر جسم پر بچوں سے بنوائی پینٹنگ ، ویڈیو کیا شیئر ، کیس درج
ریحانہ فاطمہ نے ویڈیو جاری کیا ۔ ( تصویر : انسٹاگرام ) ۔

متنازع سماجی کارکن ریحانہ فاطمہ (Rehana fathima) نے اپنے نابالغ بچوں سے اپنے نصف عریاں جسم پر پیٹنگ کرواتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے ، جس کے بعد پولیس نے ان کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے ۔ غور طلب ہے کہ ریحانہ فاطمہ نے 2018 میں سبریمالا میں واقع بھگوان ایپپا کے مندر میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی ۔


پولیس نے بدھ کو بتایا کہ بی جے پی کے او بی سی مورچہ کے لیڈر اے وی ارون پرکاش کی جانب سے منگل کو ملی شکایت کی بنیاد پر پتن متیٹھا کی ترووالا پولیس نے آئی ٹی ایکٹ اور جوینائل جسٹس ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا ہے ۔



فاطمہ نے باڈی اینڈ پالیٹکس ( جسم اور سیاست ) موضوع سے یہ پوسٹ کی ہے ، جو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہی ہے ۔ اس درمیان ریاستی کمشنر نے بدھ کو پتن متیٹھا ضلع کے پولیس سربراہ سے دس دنوں کے اندر رپورٹ طلب کی ہے ۔
First published: Jun 25, 2020 05:08 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading