مہاراشٹر: شرد پوارکا بڑا انکشاف- وزیراعظم مودی نے سپریا سولے کو وزیربنانے کی پیشکش کی تھی

این سی پی  سربراہ  شرد پوارنے ایسی خبروں کو مسترد کردیا کہ نریندرمودی نے انہیں ملک کا صدرجمہوریہ بنانے کی تجویزپیش کی تھی۔

Dec 03, 2019 12:06 AM IST | Updated on: Dec 03, 2019 12:12 AM IST
مہاراشٹر: شرد پوارکا بڑا انکشاف- وزیراعظم مودی نے سپریا سولے کو وزیربنانے کی پیشکش کی تھی

این سی پی سربراہ شرد پوار۔ تصویر: پی ٹی آئی

ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوارنےکہا ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی نےانہیں ساتھ ملا کرکام کرنےکی تجویزپیش کی تھی، لیکن انہوں نےان کی تجویزمسترد کر دی۔ ایک مراٹھی ٹی وی چینل کودیئے گئے انٹرویومیں این سی پی سربراہ نے کئی انکشاف کئےاورصدرجمہوریہ بننے کی تجویزسےاجیت پوارکی بغاوت پرکھل کربات کی۔ شرد پوار نے ایسی خبروں کومسترد کردیا کہ نریندرمودی حکومت نے انہیں ملک کا صدرجمہوریہ بنانےکی تجویز پیش کی تھی۔ انہوں نےکہا 'لیکن نریندرمودی کی قیادت والی کابینہ میں سپریا سولے کووزیربنانے کی ایک تجویزضرورملی تھی'۔

 میرے لئے ساتھ مل کرکام کرنا ممکن نہیں: پوار

Loading...

شرد پوارنے کہا 'نریندرمودی نے مجھے ساتھ مل کرکام کرنے کی تجویز دی تھی۔ میں نے ان سے کہا کہ ہمارے ذاتی تعلقات بہت اچھے ہیں اوروہ ہمیشہ رہیں گے، لیکن میرے لئے ساتھ مل کرکام کرنا ممکن نہیں ہے'۔ سپریا سولے، شرد پوارکی بیٹی ہیں اورپونے ضلع میں بارامتی سے لوک سبھا رکن ہیں۔ مہاراشٹرمیں حکومت تشکیل کولے کرچل رہے سیاسی رسہ کشی کے درمیان شرد پوارنے گزشتہ ماہ وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کی تھی۔

اجیت پوارکے قدم سے فیملی خوش نہیں تھی

این سی پی سربراہ شرد پوارنےکہا کہ انہیں نہیں معلوم (پوار) فیملی میں کیا کسی نے (اجیت پوارسے فڑنویس کوحمایت دینے کے ان کے فیصلے پرنظرثانی کرنے کے لئے) بات کی تھی، لیکن فیملی کے سبھی ارکان کا ماننا تھا کہ اجیت پوارنے غلط کیا۔ انہوں نے کہا 'بعد میں میں نے ان سے کہا کہ جوکچھ بھی انہوں نے کیا وہ قابل معافی نہیں ہے، جوکوئی بھی ایسا کرے گا اسے نتائج بھگتنے ہوں گے اورآپ استثناء نہیں ہیں'۔ انہوں نےکہا ' ساتھ این سی پی میں ایک بڑا حصہ ہے، جس کی ان میں عقیدت ہے۔ وہ کام کرادیتے ہیں'۔

گزشتہ دنوں وزیراعظم نریندرمودی نے کہا تھا کہ پارلیمانی اصولوں پرعمل کیسے کیا جاتا ہے، اس بارے میں سبھی جماعتوں کونیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) سے سیکھنا چاہئے۔ شرد پوارنے کہا کہ 28 نومبرکوجب ادھو ٹھاکرے نے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ عہدے کی حلف لی تھی تو اس وقت اجیت پوارکو حلف نہیں دلانے کا فیصلہ 'سوچ سمجھ کر' لیا گیا۔

 

Loading...