உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ریلائنس نے ممبئی میں Jio World Drive لانچ کرنے کا کیا اعلان

    ریلائنس نے ممبئی میں Jio World Drive لانچ کرنے کا کیا اعلان

    ریلائنس نے ممبئی میں Jio World Drive لانچ کرنے کا کیا اعلان

    ریلائنس نے ممبئی میں اپنے پریمیم ریٹیل ڈسٹینیشن جیو ورلڈ ڈرائیو کا افتتاح کیا ہے ۔

    • Share this:
      ممبئی : ریلائنس نے ممبئی کے کمرشیل سینٹر باندرا کرلا کمپلیکس میں اپنے پریمیم ڈسٹنیشن جیو ورلڈ ڈرائیو یعنی جے ڈبلیو ڈی کا افتتاح کیا ہے ۔ کمپنی نے کہا کہ میکر میکسویٹی میں 17.5 ایکڑ کے علاقہ میں پھیلا اور پالیسی کے طور پر باندرا کرلا کمپلیکس میں واقع جیو ورلڈ ڈرائیو ممبئی کا سب سے نیا ، وائبرینٹ اربن ہینگ آوٹ ہے ۔

      کمپلیکس میں 72 اہم انٹرنیشنل اور ہندوستانی برانڈ ، دنیا بھر کے کھانے کے ساتھ 27 کیولینیری آوٹ لیٹس ، ممبئی کا پہلا روف ٹاپ جیو ڈرائیو ان تھئیٹر ، ایک اوپن ایئر ویک اینڈ کمیونٹی مارکیٹ ، پیٹ فرینڈلی سروسیز ، ایک وقف پاپ اپ تجربہ اور دیگر بیسپوک سروسز موجود ہیں ۔

      مشہور ڈیزائنر آرکیٹیکٹ راس بونتھورن اور اینڈی لیمپارڈ کے ذریعہ ڈیزائن کیا گیا جیو ورلڈ ڈرائیو کا خوبصورت اور تیرتا ہوا فرنٹ ایک ریٹیل آرکیٹیکچرل کرشمہ ہے ، جو Nuage کی فرینچ تصور سے انسپائرڈ ہے ۔ یہ ایک کلاوڈ جیسا اسٹرکچر ہے ۔ کمپلیکس اسکائی لائٹ کے ساتھ ایک ہائی اسٹریٹ تجربہ دیتا ہے ۔ ڈیزائن انڈور کے ساتھ آوٹ ڈور کے ضم کرنے کے تصور پر مبنی ہے ۔ کمپلیکس میں پھیلے ہوئے آرٹ کا مقصد آرٹ گیلریوں سے باہر نکل کر ناظرین کے روز مرہ کے تجربات کو اچھا بنانا ہے ۔



      کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ بے مثال تجربہ والے کمپلیکس میں ریلائنس کا نیا فوڈ اور گراسری کانسپیٹ اسٹور فریش پک بھی ہوگا ۔ گلوبل ہوم ڈیکار West Elm کا ہندوستان کا پہلا فلیگ شپ اور اینکر اسٹور بھی لانچ کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ہیملیج کا گلوبل فرسٹ کانسیپٹ اسٹور ہیم لیج پلے کو بھی لانچ کیا گیا ہے ۔

      DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: