ریلائنس فاؤنڈیشن نے 78 ٹن پلاسٹک کی بیکار بوتلوں کو اکھٹا کر کے بنایا ریکارڈ

یہ نیا ریکارڈ بنانے والا کلیکشن ریلائنس انڈسٹریر اور اس کے دیگر کاروباری یونٹ جیسے جیو اور ریلائنس ریٹیل کے تین لاکھ ملازمین، ان کے کنبے کے افراد اور شراکت داروں کے تعاون سے ممکن ہو پایا ہے۔

Nov 09, 2019 01:08 PM IST | Updated on: Nov 09, 2019 04:44 PM IST
ریلائنس فاؤنڈیشن نے 78 ٹن پلاسٹک کی بیکار بوتلوں کو اکھٹا کر کے بنایا ریکارڈ

ریلائنس فاؤنڈیشن نے 78 ٹن پلاسٹک کی بیکار بوتلوں کو اکھٹا کر کے بنایا ریکارڈ

ممبئی۔ اپنی نوعیت کی ایک کلیکشن مہم کے تحت ریلائنس فاؤنڈیشن، ریلائنس انڈسٹریز لمٹیڈ  نے جمعہ کے روز اعلان کر کے بتایا کہ اپنی ری سائیکل 4 لائف مہم کے ذریعہ اس کے رضاکاروں نے ری سائیکلنگ کے لئے 78 ٹن سے زائد  پلاسٹک کی بیکار بوتلیں جمع کی ہیں۔ یہ نیا ریکارڈ بنانے والا کلیکشن ریلائنس انڈسٹریر اور اس کے دیگر کاروباری یونٹ جیسے جیو اور ریلائنس ریٹیل کے تین لاکھ ملازمین، ان کے کنبے کے افراد اور شراکت داروں کے تعاون سے ممکن ہو پایا ہے۔

کمپنی نے اپنی وسیع مہم ری سائیکل 4 لائف کو اکتوبر میں شروع کیا تھا جس میں ملازمین کو اپنے آس پاس سے پلاسٹک کی بیکار بوتلوں کو جمع کر کے ری سائیکلنگ کرنے کے لئے انہیں اپنے دفتروں میں لانے کی ترغیب دی گئی تھی۔ آر آئی ایل اور ہندوستان بھر کے متعلقہ کاروباری اداروں نے اس مہم کا پیغام پھیلانے میں حصہ لیا تاکہ سوچھ اور سرسبز والی زمین کے لئے ری سائیکلنگ بڑھائی جا سکے۔

Loading...

nita ambani2

ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی اور چئیرمین نیتا امبانی نے کہا کہ ریلائنس فاؤنڈیشن میں ہم مانتے ہیں کہ ہماری ماحولیات کی دیکھ بھال کی زیادہ اہمیت ہے۔ ریلائنس فاؤنڈیشن کی یہ مہم سوچھتا ہی سیوا کے پیغام کی تشہیر، عمل آوری اور ری سائیکلنگ کی اہمیت کے بارے میں بیداری بڑھانے کے لئے ری سائیکنلگ 4 لائف مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

ہندوستان کے ہر ایک گوشے میں ریلائنس انڈسٹریز کے ہزاروں ملازمین اور ان کے کنبوں کے افراد نے شاندار کام کیا ہے۔ اس پہل کی اور پلاسٹک کچرے کو جمع کرنے اور ری سائیکل کرنے کے لئے ہماری مہم بڑی تعداد میں ہر طبقے سے حمایت ملی۔ ہم اپنی آنے والی نسلوں کے لئے ایک بہتر، روشن، سوچھ اور سرسبز والی دنیا بنانے کے تئیں پابند عہد ہیں۔

ڈسکلیمر: نیوز 18 اردو ریلائنس انڈسٹریزکی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمینٹ لمیٹیڈ کا حصہ ہے۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمینٹ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریزکے پاس ہی ہے ۔

 

Loading...