اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ریلائنس فاونڈیشن نے وومین کنیکٹ چیلنج انڈیا گرانٹ پانے والی تنظیموں کے ناموں کا کیا اعلان

    منتخب تنظیموں کے ناموں کے اعلان کے موقع پر ریلائنس فاونڈیشن کی فاونڈر چیئرپرسن نیتا امبانی نے کہا کہ زندگی کے ہر شعبہ میں خواتین کو مجاذ اور مضبوط بنانا ہمارا مشن رہا ہے  ۔ جب ہم نے جیو لانچ کیا ، تو ہم نے ایک ڈیجیٹل ریوولیوشن کا تصور کیا تھا ، جو سبھی کیلئے یکساں مواقع فراہم کرے ۔ جیو کے ذریعہ ہم اپنے ملک کے ہر حصے میں موجود لوگوں کو سب سے سستی کنیکٹویٹی فراہم کررہے ہیں ۔

    منتخب تنظیموں کے ناموں کے اعلان کے موقع پر ریلائنس فاونڈیشن کی فاونڈر چیئرپرسن نیتا امبانی نے کہا کہ زندگی کے ہر شعبہ میں خواتین کو مجاذ اور مضبوط بنانا ہمارا مشن رہا ہے ۔ جب ہم نے جیو لانچ کیا ، تو ہم نے ایک ڈیجیٹل ریوولیوشن کا تصور کیا تھا ، جو سبھی کیلئے یکساں مواقع فراہم کرے ۔ جیو کے ذریعہ ہم اپنے ملک کے ہر حصے میں موجود لوگوں کو سب سے سستی کنیکٹویٹی فراہم کررہے ہیں ۔

    منتخب تنظیموں کے ناموں کے اعلان کے موقع پر ریلائنس فاونڈیشن کی فاونڈر چیئرپرسن نیتا امبانی نے کہا کہ زندگی کے ہر شعبہ میں خواتین کو مجاذ اور مضبوط بنانا ہمارا مشن رہا ہے ۔ جب ہم نے جیو لانچ کیا ، تو ہم نے ایک ڈیجیٹل ریوولیوشن کا تصور کیا تھا ، جو سبھی کیلئے یکساں مواقع فراہم کرے ۔ جیو کے ذریعہ ہم اپنے ملک کے ہر حصے میں موجود لوگوں کو سب سے سستی کنیکٹویٹی فراہم کررہے ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی : ریلائنس فاونڈیشن اور یو ایس ایجنسی فار انٹر نیشنل ڈیولیپمنٹ ( یو ایس ایڈ) کے ذریعہ شروع کی گئی وومین کنیکٹ چیلنج انڈیا کے ذریعہ پورے ہندوستان میں دس تنظیموں کو گرانٹ حاصل کرنے والوں کے طور پر منتخب کیا گیا ہے ۔ اس پہل کے ذریعہ جنسی ڈیجیٹل فاصلہ کو دور کرنے میں مدد کرنے کیلئے 11 کروڑ روپے (1.5 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ) کی سرمایہ کاری کی گئی ہے اور اس میں سے ریلائنس فاونڈیشن نے مختلف مسائل کے تخلیقی حل ( انووٹیو سالیوشن) حاصل کرنے بارے منصوبوں کیلئے گرانٹ میں 8.5 کروڑ روپے (1.1 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ) کی حمایت کی ہے ۔ اس کوشش کے تحت 17 ریاستوں میں 3 لاکھ سے زیادہ خواتین و لڑکیاں جینڈر ڈیجیٹل ڈیوائڈ کو دور کرنے اور ٹیکنالوجی کے ذریعہ خواتین کے مالی طور پر مستحکم کرنے کو بڑھانے کی پہل سے مستفید ہوں گی ۔

      منتخب تنظیموں کے ناموں کے اعلان کے موقع پر ریلائنس فاونڈیشن کی فاونڈر چیئرپرسن نیتا امبانی نے کہا کہ زندگی کے ہر شعبہ میں خواتین کو مجاذ اور مضبوط بنانا ہمارا مشن رہا ہے  ۔ جب ہم نے جیو لانچ کیا ، تو ہم نے ایک ڈیجیٹل ریوولیوشن کا تصور کیا تھا ، جو سبھی کیلئے یکساں مواقع فراہم کرے ۔ جیو کے ذریعہ ہم اپنے ملک کے ہر حصے میں موجود لوگوں کو سب سے سستی کنیکٹویٹی فراہم کررہے ہیں ۔ ریلائنس فاونڈیشن ہندوستان میں جنسی ڈیجیٹل فاصلہ کو پاٹنے کی سمت میں یو ایس ایڈ کے ساتھ شراکت داری میں بھی کام کررہا ہے ۔ ٹیکنالوجی نا برابری کو دور کرنے اور ختم کرنے کا ایک طاقتور ذریعہ ہے ۔ میں تبدیلی کے اس سفر پر ہمارے وومین کنیکٹ چیلنج انڈیا کے دس فاتحین کو مبارکباد دیتی ہوں اور اپنے ساتھ آنے پر ان کا استقبال کرتی ہوں ۔

      اس کوشش کے تحت گرانٹ حاصل کرنے والی تنظیموں میں انودیپ فاونڈیشن، بیئر فُٹ کالج انٹرنیشنل، سینٹر فار یوتھ اینڈ سوشل ڈیولپمنٹ، فرینڈز آف وومین ورلڈ بنکنگ، نندی فاونڈیشن، ڈیولیپمنٹ ایکشن کیلئے پروفیشنل اسسٹنٹ، سوسائٹی فار ڈیولیپمنٹ اَلٹر نیٹیو، سولیڈریڈاڈ ریجنل ایکسپرٹائز سینٹر، ٹی این ایس انڈیا فاونڈیشن اور زیڈ ایم کیو ڈیولیپمنٹ شامل ہیں ۔ سالیوشن مہلا کسانوں ، صنعتکاروں ، خود مددگار گروپ کے ممبروں کو جنسی ڈیجیٹل فاصلہ کو ختم کرنے کیلئے سماجی و ثقافتی رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے کی جارہی کوششوں کو خطاب کرتے ہیں ۔

      وومین کنیکٹ چیلنج انڈیا کو اگست 2020 میں لانچ کیا گیا تھا ۔ 180 سے زیادہ درخواستوں کے پول سے 10 تنظیموں کو 12 سے15 مہینوں کی مدت کیلئے 75 لاکھ سے 1 کروڑ روپے کے بیچ گرانٹ کے ساتھ منتخب کیا گیا تھا ۔ جنوری 2021 میں یو ایس ایڈ اور ریلائنس فاونڈیشن نے مشترکہ طور سے سالور سمپوزیم کی میزبانی کی، جس میں ہندوستان میں جینڈر ڈیجیٹل ڈیوائڈ پر غور و خوض کرتے ہوئے صلاحیت کی تعمیر کیلئے سیمی فائنلسٹ اور باہری ماہرین کو اےک ساتھ لایا گیا ۔

      خواتین میں ہر سال موبائل انٹرنیٹ کے تئیں بیداری بڑھ رہی ہے ۔ جبکہ2017 میں ہندوستان میں صرف 19 فیصدی خواتین ہی موبائل انٹرنیٹ کے بارے میں جانتی تھیں ۔ 2020 میں یہ بڑھ کر 35 فیصد ہوگئی ۔ ملکیت کے معاملہ میں 79 فیصد مردوں کے مقابلہ میں 67 فیصد خواتین کے پاس موبائل فون ہیں ۔ برسوں سے ریلائنس فاونڈیشن کی پہل کا مقصد ڈیجیٹل فاصلہ کو دور کرنا رہا ہے ۔ ریلائنس جیو کے ذریعہ 1.3 بلین سے زیادہ ہندوستانیوں نے ملک گیر سطح پر ایک مکمل ڈیجیٹل انقلاب دیکھا ہے ، جس نے سبھی کی زندگی کو بدل دیا ۔ آج جیو ہندوستان میں سب سے بڑی ڈیجیٹل سروس پرووائیڈر کمپنی ہے اور 120 ملین خواتین جیو یوزرس کے ساتھ دنیا میں دوسری سب سے بڑی کمپنی ہے اور ڈیجیٹل فاصلہ کو پاٹنے کیلئے یہ تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔

      وومین کنیکٹ چیلنج خواتین کی پہنچ اورٹیکنالوجی کے استعمال کے طریقوں کو مثبت طور سے بدل کر روزمرہ کی زندگی میں خواتین کی شراکت داری کو بہتر بنانے کے حل کیلئے ایک عالمی اپیل ہے ۔ یو ایس ایڈ نے ہندوستان میں جنسی ڈیجیٹل فاصلہ کو ختم کرنے والے نظریات کی حمایت کرنے کیلئے ریلائنس فاونڈیشن کے ساتھ شراکت داری کی ہے اور نئے گرانٹ حاصل کرنے والی خواتین کو مالی طور پر مضبوط بنانے کیلئے پچھلے وومین کنیکٹ راونڈ سے مصدقہ حکمت عملیوں پر توجہ مرکوز کریں گے ۔

      یو ایس ایڈ : تعارف

      یو ایس اینڈ دنیا کی ممتاز عالمی ترقیاتی ایجنسی ہے اور ترقی کے نتائج کو چلانے والی ایک ترغیبی تنظیم ہے ۔ یو ایس ایڈ زندگی کو اوپراٹھانے، براداریوں کی ترقی، جمہوریت کو آگے بڑھانے اور دنیا بھر میں خواتین کو تفویض اختیارات کیلئے چیمپئن بنانے میں مدد کرنے کیلئے کام کرتا ہے ۔ یو ایس ایڈ کے کام سے یو ایس کی قومی سلامتی اور مالی خوشحالی کو فروغ ملتا ہے ۔ یہ امریکی فراخدلی کو ظاہر کرتا ہے اور ملکوں کو ان کی ترقی کے سفر کو فروغ دینے میں مدد کرتا ہے ۔

      آج تک یو ایس ایڈ کے پاس تین الگ الگ دوروں میں 16 وومین کنیکٹ چیلنج گرانٹ ہیں ، جو خواتین کی ٹکنالوجی تک رسائی کو محدود کرنے والی رکاوٹوں کو دور کرنے اور 16 ملکوں میں تقریباً 6 ملین خواتین میں ، نو گرانٹس سے نوازا گیا اور 2019 میں وومین کنیکٹ راونڈ ٹو کو تین سے نوازا گیا ۔ اس سال کے اوائل میں وومین کنیکٹ راونڈ تھری کیلئے چار فاتحین کا اعلان کیا گیا تھا ۔

      ریلائنس فاونڈیشن : تعارف

      ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کی عوامی خدمت یونٹ ریلائنس فاونڈیشن کا مقصد نئے اور مجاز سالیوشن کے ذریعہ ملک کی ترقی کیلئے موجودہ چیلنجز کا حل کرنے میں اہم رول نبھانا ہے ۔ بانی اور چیئرپرسن نیتا امبانی کی قیادت میں ریلائنس فاونڈیشن مسلسل سبھی کیلئے مربوط خوشی اور اعلی معیاری زندگی کو یقینی بنانے کیلئے انقلابی تبدیلیوں کو با سہولت بنانے کی سمت میں کام کررہا ہے ۔ ہندوستان کی سب سے بڑی سماجی پہلوں میں ، فاونڈیشن دیہی تبدیلی ، تعلیم ، صحت، کھیلوں کو فروغ، شہری تخلیق اور فن ، ثقافت اور وراثت کے شعبہ میں ملک کی ترقی کے چیلنجز کا حل کرنے پر مرکوز ہے ۔ ریلائنس فاونڈیشن نے 44,700 سے زیادہ گاؤں اور 51 ملین سے زیادہ لوگوں کی زندگیوں کو چھوا ہے ۔
      DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: