உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ریلائنس فاونڈیشن MCGM کے ساتھ مل کر تین لاکھ لوگوں کا کرائے گا مفت کورونا ویکسینیشن ، جانئے کیا ہے کمپنی کا پلان؟

    ریلائنس فاونڈیشن MCGM کے ساتھ مل کر تین لاکھ لوگوں کا کرائے گا مفت کورونا ویکسینیشن ، جانئے کیا ہے کمپنی کا پلان؟

    ریلائنس فاونڈیشن (Reliance Foundation) اور گریٹر ممبئی نگر نگم (MCGM) نے ممبئی کے کمزور طبقہ کے لوگوں کیلئے تین لاکھ مفت کووڈ ویکسین (Free Vaccination) لگوانے کا اعلان کیا ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ریلائنس فاونڈیشن اور گریٹر ممبئی نگر نگم نے ممبئی کے محروم طبقہ کے لوگوں کیلئے تین لاکھ مفت کووڈ ویکسین لگوانے کا اعلان کیا ہے ۔ اس سے پہل کے تحت ممبئی کے 50 علاقوں کو کوور کیا جائے گا ۔ ان میں دھاراوی ، ورلی ، وڈالا ، قلابہ ، کامتی پورہ ، چیمبور جیسے کئی علاقے شامل ہوں گے ۔ بتادیں کہ ریلائنس فاونڈیشن کے سر ایچ این ریلائنس فاونڈیشن اسپتال کے ذریعہ یہ ٹیکہ کاری مہم چلائی جائے گی ۔ اس ویکسینیشن ڈرائیو میں اسٹیٹ آف دی آرٹ موبائل وہیکل وہیکل کا استعمال کیا جائے گا ۔

      سر ایچ این ریلائنس فاونڈیشن اسپتال ممبئی کے چنندہ مقامات پر ٹیکہ کاری مہم چلانے کیلئے ایک جدید موبائل وہیکل یونٹ تیار کررہا ہے جبکہ ایم سی جی ایم اس مہم کیلئے بیسٹ انفراسٹرکچر اور لاجسٹک کی سہولیات فراہم کرے گا ۔

      اگلے تین مہینے تک چلے گی یہ مہم

      یہ پہل ممبئی میں سر ایچ این ریلائنس فاونڈیشن اسپتال کی پرائمری ہیلتھ کی پہل پر مبنی ہے ، جو موبائل میڈیکل وین اور اسٹیٹک میڈیکل یونٹ کے ذریعہ کمزور آبادی کے لوگوں کو ان کی ضرورت کا سامان اور سہولیات فراہم کراتا ہے ۔ یہ ٹیکہ کاری پروگرام اگلے تین مہینوں میں چلایا جائے گا اور یہ ریلائنس فاونڈیشن کے مشن ویکسین سرکشا پہل کا حصہ ہے ، جس میں اگلے کچھ مہینوں میں ملک بھر کے انپریویلیزڈ کمیونٹی کے لوگوں کی ٹیکہ کاری کی جائے گی ۔

      جانئے نیتا امبانی نے کیا کہا ؟

      ریلائنس فاونڈیشن کی بانی اور چیئرپرسن نیتا امبانی نے کہا کہ ریلائنس فاونڈیشن کورونا وبا کے خلاف اس لڑائی کے ہر قدم پر ملک کے ساتھ کھڑا ہے ۔ لوگوں کو وائرس سے بچانے کیلئے اجتماعی ٹیکہ کاری اب واحد سب سے بڑا ہتھیار ہے ۔ ہم سبھی کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ جلد سے جلد ملک کے سبھی شہریوں کو ٹیکہ لگایا جاسکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم سبھی اس چیلنجگ دور کو آسانی سے پار کرلیں گے اور ملک میں پھر سے اچھا وقت آئے گا ۔

      ریلائنس فاونڈیشن کررہا کمزور طبقہ کی مدد

      کورونا وائرس وبا کی شروعات سے ہی ریلائنس فاونڈیشن کورونا کے خلاف لڑائی میں ملک کی حمایت کرنے میں سب سے آگے رہا ہے ۔ نیتا امبانی کی قیادت میں ریلائنس فاونڈیشن نے گزشتہ 16 مہینوں میں ہیلتھ سروسیز ، میڈیسن اور آکسیجن سے لے کر مفت کھانا تک کی سہولیت ضرورت مند لوگوں تک پہنچائی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی کمزور طبقہ کے لوگوں کیلئے ماسک بھی تقسیم کیا ہے ۔

      روانہ ایک لاکھ مریضوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے مفت میڈیکل آکسیجن دستیاب کرایا ہے ۔

      2000 سے زیادہ لوگوں کو بستر اور ملک بھر میں وقف سہولیات دی ہیں ۔

      کورونا وبا سے متاثر کمزور طبقہ کے ساڑھے سات کروڑ سے زیادہ لوگوں کو کھانا دستیاب کرایا ہے ۔

      اس کے علاوہ تحفظ کے نظریہ سے ایک کروڑ سے زیادہ ماسک تقسیم کئے ہیں ۔

      ریلائنس کے ملازمین کو بھی لگائی گئی ویکسین

      مشن ویکسین سرکشا کی شکل میں ریلائنس کے ملازمین ، ان کے کنبہ کے اراکین اور ان پر منحصر افراد کو 10 لاکھ سے زیادہ کورونا ویکسین ڈوز دی گئی ہیں ۔ اب تک سبھی اہل ملازمین میں سے 98 فیصد سے زیادہ کو کورونا ویکسین کی کم سے کم ایک ڈوز لگائی گئی ہے ۔ ممبئی اور ملک بھر میں کمزور طبقہ کیلئے اس مشن کی توسیع اور ریلائنس فاونڈیشن کے ذریعہ کئے گئے وی کیئر کے وعدے کو اچھی طرح سے نبھا رہا ہے ۔

      جانئے ریلائنس فاونڈیشن کے بارے میں

      ہندوستان کی سب سے بڑی سماجی پہلوں میں ریلائنس فاونڈیشن دیہی تبدیلی ، تعلیم ، صحت ، ترقیات کیلئے کھیل ، ڈیزاسٹر رسپانس ، شہری تجدید کاری ، آرٹ ، کلچر اور وراثت کے شعبے میں ملک کی ترقی پر بھی توجہ دے رہا ہے ۔ ریلائنس فاونڈیشن نے ہندوستان میں 44700 سے زیادہ گاوں اور کئی شہری مقامات میں 51 ملین سے زیادہ لوگوں تک اپنی رسائی بنائی ہے ۔

      DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.

      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: