ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ریلائنس فاونڈیشن کا ’’مشن انّ سیوا‘‘: لاک ڈاون کے بیچ 3کروڑ افرادکے لیے کھانے کا انتظام

’’ مشن انّ سیوا‘‘ ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ( آر آئی ایل) سے جڑی اور سماجی بہبود کیلئے کام کرنے والاریلائنس فاونڈیشن نے اب تک تک 16 ریاستوں اور 1مرکز کے زیر انتظام علاقہ کے 68 اضلاع میں 2 کروڑ سے زیادہ میل تقسیم کرچکا ہے۔

  • Share this:
ریلائنس فاونڈیشن کا ’’مشن  انّ سیوا‘‘: لاک ڈاون کے بیچ 3کروڑ افرادکے لیے کھانے کا انتظام
نیتا امبانی: فائل فوٹو

ممبئی: ریلائنس فاونڈیشن نے اپنےمیل(کھانے) ب تقسیم پروگرام ’’ مشن انّ سیوا‘‘میں،ہندوستان بھر میں خط غریت سے نیچے زندگی گذارنے والے لوگوں کے درمیان 3کروڑ سے زیادہ میل دستیاب کرانے کا نشانہ مقرر کیاگیاہے۔ دنیا بھر میں ایک کارپوریٹ فاونڈیشن کے ذریعہ شروع کیا گیا اب تک کا سب سے بڑا کھانے کی تقسیم پروگرام بن گیا ہے۔’’ مشن انّ سیوا‘‘ ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ( آر آئی ایل) سے جڑی اور سماجی بہبود کیلئے کام کرنے والاریلائنس فاونڈیشن نے اب تک تک 16 ریاستوں اور 1مرکز کے زیر انتظام علاقہ کے 68 اضلاع میں 2 کروڑ سے زیادہ میل تقسیم کرچکا ہے۔


ریلائنس فاونڈیشن کی بانی اور چیئرپرسن نیتا امبانی نے کہا کہ’’کووڈ۔ 19 دنیا، ہندوستان اور انسانیت کیلئے ایک بھیانک وبا ءہے۔ جو روز کماتے ہیں روزکھاتے ہیں ایسے یومیہ مزدوروں کیلئے دل دکھ سے بھر جاتاہے۔ وہ بھی ہمارے پریوار کےارکان ہیں۔ ہمارے اپنے بھارت پریوار کے ۔ اسی لئے، ریلائنس فاونڈیشن نے مشن اّن سیوا شروع کی ہے۔ ضرورت مند ہندوستانیوں کو کھانا کھلانا ہمارا عزم ہے۔ ہماری تہذیب میں، انّ دان کو مہا دان کہا گیا ہے۔ اپنشد ہمیں سکھاتے ہیں کہ’’ بھوجن ہی برہم ہے۔‘‘ مشن انّ سیوا کے ذریعہ ، ہم پورے ملک میں خط غربت سے زندگی گذارنے والے اور کورونا سے لڑرہے فرنٹ لائن ورکرز کو3کروڑ سے زیادہ کھانے( میل) فراہم کریں گے۔ یہ دنیا میں کہیں بھی ایک کارپوریٹ فاونڈیشن کے ذریعہ کیا گیا اب تک کا سب سے بڑا میل تقسیم پروگرام ہوگا۔‘‘


اس پروگرام کے تحت ،ریلائنس فاونڈیشن، غریب خاندانوں کو پکا ہوا، ریڈی ٹو ایٹ فوڈ پیکٹ اور ڈرائی راشن۔ کٹ اور کمیونٹی رسوئی کیلئے ٹھوک راشن فراہم کررہا ہے۔ پروگرام کے مستحقین میں یومیہ مزدور، جھوگی جھونپڑی میں رہنے والے، شہری سروس پرووائیڈر اور سیکورٹی فورسز جیسے فرنٹ لائن ورکرز کو بھی میل فراہم کیاجارہاہے۔ کچھ مقامات پر ریلائنس فاونڈیشن فوڈ۔ ٹوکن بھی بانٹ رہاہےجسے ریلائنس رٹیل آوٹس لیٹس جیسے ریلائنس فریش، ریلائنس سمارٹ سپر سٹور، ریلائنس سمارٹ پوائنٹ اور سہکاری بھنڈارمیں استعمال کیا جاسکتاہے۔ ریلائنس فاونڈیشن اور ریلائنس پریوار کا پورا سٹاف ایک جٹ ہوکر مشن پر کام کررہا ہے۔ تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران کوئی بھی ہندوستانی بھوکا نہ رہے۔


ضروری سامانوں کی پیکنگ اور سپلائی کا کام ریلائنس ررٹیل ملازمین کے کندھوں پر ہے۔ ممبئی، سلواسا، وڑدورہ، پاتا لنگگا،حجیرہ، جھجھر، شہڈول، جام نگر، داہیج، بارہ بنکی، ناگے ٹھانے، گڑھی موگا اور ہوشیار پور جیسے ریلائنس سائٹوں کے ملازمین اپنے ۔ اپنے مقامات پر غریب کمیونٹی کو مفت میل تقسیم کررہے ہیں۔ مغربی بنگال، کیرل اور اوڈیشہ کے کچھ ریلائنس پیٹرول پمپوں پر اسٹاف کے ممبر ضروری اشیاء کا ٹرانسپورٹیشن کرنے والے والے ٹرک ڈرائیوروں کو مفت میل تقسیم کررہے ہیں۔

ریلائنس فاونڈیشن 70 سے زیادہ استفادہ کنندگان کو راحت کٹ اور ٹھوک راشن کی سپلائی کررہا ہے، جو اپنے اپنے مقامات میں اسی طرح کے میل تقسیم پروگرام میں لگے ہوئے ہیں۔ بھوجن تقسیم پروگرام کے علاوہ، ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ( آر آئی ایل) اور ریلائنس فاونڈیشن نے اپنے کثیر جہتی ، آن دی گراونڈ کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ کورونا وائرس سے اس جنگ میں جیت ملک کی ہو۔ کووڈ۔19 کیخلاف لڑائی میں ریلائنس نے مختلف ریلیف فنڈز میں 535کروڑروپے تعاون دیا ہے ،جس میں پی ایم کیئر فنڈ میں 500 کروڑ روپے شامل ہیں۔
First published: Apr 20, 2020 03:06 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading