உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Open- Air Theater کھولے گی Reliance ، کھلے میں دیکھ سکیں گے پسندیدہ فلمیں

    اب گاڑی میں بیٹھ کر دیکھ سکیں گے اپنی پسندیدہ فلم، ممبئی میں اوپن ایئر تھئیٹر کھولے گی ریلائنس

    اب گاڑی میں بیٹھ کر دیکھ سکیں گے اپنی پسندیدہ فلم، ممبئی میں اوپن ایئر تھئیٹر کھولے گی ریلائنس

    Jio Drive-in theatre: اب بیرون ملک کی طرح ہندوستان میں بھی کسی کھلے تھئیٹر میں اپنی پسندیدہ فلم دیکھ سکیں گے ۔

    • Share this:
      ممبئی : اب بیرون ملک کی طرح ہندوستان میں بھی کسی کھلے تھئیٹر میں اپنی پسندیدہ فلم دیکھ سکیں گے ۔ ریلائنس اس طرح کا پہلا سنیما ہال کھولنے جارہی ہے ، جو چھت پر ہوگا ۔ اس کا نام جیو ڈرائیو ان تھئیٹر ہوگا ۔ یہ پوری طرح سے اوپن ایئر تھئیٹر ہوگا ۔ یعنی لوگ کھلے میں بیٹھ کر فلمیں دیکھنے کا لطف اٹھا سکیں گے ۔ یہ دنیا کا پہلا روف ٹاپ اوپن ایئر تھئیٹر ہوگا ۔ کووڈ کی وجہ سے سنیما دنیا پر پڑے اثر کو دیکھتے ہوئے ریلائنس کا یہ قدم بڑا مانا جارہا ہے ۔ ممبئی میں یہ اوپن تھئیٹر کھولا جائے گا ۔

      پی وی آر کے ذریعہ آپریٹ جیو ڈرائیو ان تھئیٹر میں ایک مرتبہ میں 290 کاریں لگ سکتی ہیں ۔ جیو ورلڈ ڈرائیو باندرہ کرلا کمپلیکس میں ساڑھے سترہ ایکڑ پر محیط ہوگا ۔ یہ ممبئی کا پہلا اوپن ایئر روف ٹاپ تھئیٹر ہوگا جس کا نام جیو ڈرائیو ان ہے ۔ اس کا آغاز پانچ نومبر کو ہوگا ۔

      ریلائنس ریٹیل کی ڈٓائریکٹر ایشا امبانی نے کہا کہ جیو ورلڈ ڈرائیو ( جے ڈبلیو ڈی ) کی شروعات اس بات کو دھیان میں رکھ کر کی گئی ہے کہ مارڈن ڈے کسٹمرس خریداری کو جذبات کو چھو لینے والے ایک تجربہ کی طرح دیکھتے ہیں جو موج مستی اور نئی چیزوں سے بھرا ہو ۔ جے ڈبلیو ڈی کے ساتھ ہم دنیا بھر سے سب سے بہتر ریٹیل اور انٹرٹینمنٹ تجربہ کو ممبئی لارہے ہیں ۔

      نیز جے ڈبلیو ڈی ممبئی کے سب سے ایکسکلوزیو پرائیویٹ ممبرس کلب دی بے کلب کا بھی گھر ہوگا ۔ ایڈوانسڈ اسپورٹس اور ایتھیلیٹک سہولیات کے ساتھ دی بے کلب کا ہدف شہر کا سب سے بہترین بننا ہے ۔

      DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.)
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: