ہوم » نیوز » معیشت

ریلائنس نے 24,713 کروڑ روپئے میں فیوچر گروپ کا ریٹیل بزنس خریدا

مکیش امبانی کے ریلائنس ریٹیل نے فیوچر ریٹیل کو 24,713 کروڑ روپئے میں خرید لیا ہے۔ اس میگا ڈیل کے تحت فیوچر گروپ کے ہول سیل، لاجسٹکس اور ویئر ہاوسنگ بزنس کا کاروبار اب ریلائنس ریٹیل کے پاس آگیا ہے۔

  • Share this:
ریلائنس نے 24,713 کروڑ روپئے میں فیوچر گروپ کا ریٹیل بزنس خریدا
ریلائنس نے 24,713 کروڑ روپئے میں فیوچر گروپ کا ریٹیل بزنس خریدا

نئی دہلی: کشور بیانی کے فیوچر گروپ کے ریٹیل بزنس پر اب ریلائنس انڈسٹریز کا مالکانہ حق ہوگا۔ ارب پتی مکیش امبانی کے ریلائنس ریٹیل نے فیوچر ریٹیل کو 24,713 کروڑ روپئے میں خرید لیا ہے۔ اس میگا ڈیل کے تحت فیوچر گروپ کے ہول سیل، لاجسٹکس اور ویئر ہاوسنگ بزنس کا کاروبار اب ریلائنس ریٹیل کے پاس آگیا ہے۔ اسی کے ساتھ ریٹیل بزنس میں ریلائنس ریٹیل سب سے بڑی کمپنی بن گئی ہے۔ فیوچر گروپ کے لیڈنگ ریٹیل فارمیٹس میں سپرمارکیٹ چین بگ بازار، اپ مارکیٹ فوڈ اسٹورس فوڈ ہال اور بارگون کلودنگ چین برانڈ فیکٹری بھی شامل ہے۔ یہ ڈیل اس وقت اسکیم کا حصہ ہے، جس کے تحت فیوچر گروپ اپنے کچھ کاروبار کو فیوچر انٹر پرائزز لمیٹیڈ میں شامل کرنا چاہتی ہے۔


مکیش امبانی کے ریلائنس ریٹیل نے فیوچر ریٹیل کو 24,713 کروڑ روپئے میں خرید لیا ہے۔
مکیش امبانی کے ریلائنس ریٹیل نے فیوچر ریٹیل کو 24,713 کروڑ روپئے میں خرید لیا ہے۔


اس اسکیم کے تحت...


فیوچر گروپ کے ریٹیل اور ہول سیل انڈرٹیکنگ کا بزنس ریلائنس اور ریٹیل فیشن لائف اسٹائل لمیٹیڈ (RRFLL) کو ملے گا۔ RRFLL، ریلائنس ریٹیل وینچر لمیٹیڈ RRVL کی مکمل سبسڈیری ہے۔ فیوچر گروپ کا لاجسٹکس اور ویئر ہاوسنگ بزنس، RRVL کو ٹرانسفر کیا جائے گا۔ RRFLL فیوچر انٹرپرائزز لمیٹیڈ کے پریفرینشیل ایشو میں 1200 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرے گی اور انضمام کے بعد 6.09 فیصد شراکت لے گی۔ ساتھ ہی 400 کروڑ روپئے کا فیوچر انٹرپرائزز لمیٹیڈ کا وارنٹ کنورٹیبل خریدے گی۔ اس سے فیوچر انٹر پرائز لمیٹیڈ میں RRFLL کی حصہ داری میں مزید 7.05 فیصد کا اضافہ ہوگا۔

ایشا امبانی نے کیا کہا؟

ریلائنس ریٹیل وینچرج کی ڈائریکٹر ایشا امبانی نے کہا، ’اس ٹرانزکشن کے ساتھ ہم فیوچر گروپ کے اس پاپولر برانڈ کو اپنا رہے ہیں۔ ہم اس کے بزنس ایکوسسٹم کو بھی بچائے رکھیں گے۔ ہندوستان میں جدید ریٹیل بزنس کی ترقی میں فیوچر گروپ نے ایک اہم کردار نبھایا ہے۔ انہوں نے کہا، ’ریٹیل انڈسٹری میں گروتھ مومینٹس جاری رکھنے کی امید ہے۔ ہم ایک بڑے کنزیومر برانڈ کے طور پر اپنے خاص ماڈل کے تحت چھوٹے کاروباریوں اور کرانہ اسٹور کو تیزی سے تعاون کر رہے ہیں۔ ہم پورے ملک کے صارفین کو اپنی سروس دینے کے لئے پابند عہد ہیں’۔

(ڈسکلیمر: نیوز 18 اردو ڈاٹ کام ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ ریلائنس انڈسٹریز کی ملکیت ہے۔)


Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 30, 2020 09:36 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading