ہوم » نیوز » معیشت

دنیا کی ٹاپ 50 کمپنیوں کی فہرست میں شامل ہوئی ریلائنس انڈسٹریز ، مارکیٹ کیپ 13 لاکھ کروڑ سے متجاوز

مارکیٹ کپ کے اعتبار سے ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ (Reliance Industries Limited) دنیا کی 50 سب سے ویلیوڈ کمپنیوں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہے ۔

  • Share this:
دنیا کی ٹاپ 50 کمپنیوں کی فہرست میں شامل ہوئی ریلائنس انڈسٹریز ، مارکیٹ کیپ 13 لاکھ کروڑ سے متجاوز
دنیا کی ٹاپ 50 کمپنیون کی فہرست میں شامل ہوئی ریلائنس انڈسٹریز ، مارکیٹ کیپ 13 لاکھ کروڑ سے متجاوز

مارکیٹ کپ کے اعتبار سے ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ (Reliance Industries Limited) دنیا کی 50 سب سے ویلیوڈ کمپنیوں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہے ۔ ساتھ ہی ریلائنس انڈسٹریز اب 13 لاکھ کروڑ روپے کے مارکیٹ کیپ والی ہندوستان کی پہلی کمپنی بن گئی ہے ۔ تیل سے لے کر ٹیلی کام سیکٹر تک میں کاروبار کرنے والی آر آئی ایل دنیا کی 50 سب سے ویلیوڈ کمپنیوں کی فہرست میں 48 پائیدان نمبر پر پہنچ گئی ہے ۔


اس فہرست میں سعودی ارامکو  (Saudi Aramco)  سر فہرست ہے ، جس کا کل مارکیٹ کیپ 1.7 لاکھ کروڑ ڈالر ہے ۔ اس کے بعد ایپل انک ، مائیکرو سافٹ ، ایمیزون انک اور الفابیٹ جیسی ٹاپ کمپنیوں کے نام ہیں ۔


ریکارڈ سطح پر آر آئی ایل کے شیئرس


جمعرات کو دن بھر کے کاروبار کے بعد بامبے اسٹاک ایکسچینج پر آر آئی ایل کا شیئر3.59 فیصدی چڑھ کر 2,076 روپے فی شیئر پر پہنچ گیا ۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی کا کل مارکیٹ کیپ 13 لاکھ کروڑ کے اوپر جاچکا ہے ۔ اس لیول کو کراس کرنے والی آر آئی ایل پہلی ہندوستانی کمپنی بن گئی ہے ۔

حال ہی میں رائٹس ایشو کے تحت جاری کئے گئے شیئرس کو بھی جوڑ دیا جائے تو آر آئی ایل کا کل مارکیٹ کیپ 13.5 لاکھ کروڑ روپے کے پار پہنچتا ہے ۔ امریکی ڈالر میں یہ 181 ارب ڈٓالر ہے ۔ ابھی تک کوئی بھی ایسی ہندوستانی کمپنی نہیں رہی ہے ، جس کا مارکیٹ کیپ اس سطح پر پہنچا ہو ۔

یہ ٹاپ کمپنیاں ریلائنس سے پیچھے

دنیا کی کچھ دیگر کمپنیوں کی بات کریں تو ریلائنس انڈسٹریز کا یہ مارکیٹ کیپ شیوران کارپوریشن ، اوریکل ، یونی لیور ، بینک آف چائنا ، بی ایچ پی گروپ ، رائل ڈچ شیل اور سافٹ بینک جیسی کمپنیوں کے مارکیٹ کیپ سے زیادہ ہے ۔

ٹاپ 100 لسٹ میں ٹی سی ایس بھی شامل

ایشیا میں سب سے زیادہ مارکیٹ کیپ والی کمپنیوں کی فہرست میں ریلائنس دسویں پائیدان پر ہے ۔ عالمی سطح پر چین کا علی بابا گروپ ساتویں مقام پر ہے ۔ دنیا کی 100 ویلیوڈ کمپنیوں کی فہرست میں ٹاٹا کنسلٹینسی سروسیز بھی شامل ہے ۔ فی الحال ٹی سی ایس کا مارکیٹ کیپ 109 ارب ڈالر یعنی 8.14  لاکھ کروڑ روپے ہے ۔

(ڈسکلیمر : نیوز 18 اردو ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے ۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہی ہے )۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 23, 2020 08:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading