ہوم » نیوز » معیشت

ریلائنس انڈسٹریز کے نتائج مارکیٹ توقعات سے بہتر، دوسری سہ ماہی کے نتائج میں 9،567 کروڑ روپئےکا منافع

مکیش امبانی کے نئے کاروبارریلائنس ریٹیل اور جیو پلیٹ فارمز کی گزشتہ سہ ماہی میں ریلائنس انڈسٹریز کی کنسولیڈیٹڈ آمدنی 27.2 فیصد اضافے سے 1،28،285 کروڑ روپے ہوگئی۔

  • Share this:
ریلائنس انڈسٹریز کے نتائج مارکیٹ توقعات سے بہتر، دوسری سہ ماہی کے نتائج میں 9،567 کروڑ روپئےکا منافع
ریلائنس انڈسٹریز کے نتائج مارکیٹ توقعات سے بہتر، دوسری سہ ماہی کے نتائج میں 9،567 کروڑ روپئےکا منافعہ

نئی دہلی: مکیش امبانی کے ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل) کے پٹرو کیمیکل کاروبار کو رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ عالمی وباکووڈ -19 کا اثر ضرور رہا، لیکن گروپ کی دیگر کمپنیوں نے تجارتی تجزیہ کاروں اور بازار کے پنڈتوں کے اندازوں کو مسترد کرتے ہوئے کاروباراور خالص منافع میں اضافہ حاصل کیا۔


آر آئی ایل نے جمعہ کو دیر رات 2020۔21 کی دوسری سہ ماہی کے نتائج میں 9،567 کروڑ روپے کا منافع حاصل کیا۔ اگرچہ یہ پچھلے سال کی اسی سہ ماہی سے 15 فیصد کم ہے لیکن مارکیٹ تجزیہ کاروں کے اندازوں سے کہیں بہتر ہے۔ بلومبرگ کے معروف تجزیہ کاروں کی رائے تھی کہ ریلائنس کا منافع لگ بھگ 9،017 رہے گا۔ اس کے برعکس کمپنی نے ایک بار پھر 10،000 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کیا ، جو مستحکم منافع تھا۔ گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں مجموعی خالص منافع 28 فیصد اضافے سے 10،602 کروڑ روپے ہوگیا۔


مکیش امبانی کے نئے کاروبارریلائنس ریٹیل اور جیو پلیٹ فارمز کی گزشتہ سہ ماہی میں ریلائنس انڈسٹریز کی کنسولیڈیٹڈ آمدنی 27.2 فیصد اضافے سے 1،28،285 کروڑ روپے ہوگئی۔
مکیش امبانی کے نئے کاروبارریلائنس ریٹیل اور جیو پلیٹ فارمز کی گزشتہ سہ ماہی میں ریلائنس انڈسٹریز کی کنسولیڈیٹڈ آمدنی 27.2 فیصد اضافے سے 1،28،285 کروڑ روپے ہوگئی۔


مکیش امبانی کے نئے کاروبارریلائنس ریٹیل اور جیو پلیٹ فارمز کی گزشتہ سہ ماہی میں ریلائنس انڈسٹریز کی کنسولیڈیٹڈ آمدنی 27.2 فیصد اضافے سے 1،28،285 کروڑ روپے ہوگئی۔ دنیا بھر میں ایندھن اور خام تیل کے نرخوں کی مانگ میں ان حالات میں زبردست گراوٹ درج کی گئی تھی اس کا اثر ریلائنس کے تیل اور گیس کے کاروبار پر بھی پڑا۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر جون سہ ماہی کے مقابلہ ستمبر سہ ماہی کے لئے مجموعی خالص منافع میں 28 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔
آر آئی ایل کے چیئرمین مکیش امبانی نے کہا ’’ہم نے پیٹرو کیمیکلز اور خوردہ طبقے میں اچھی بہتری لائی ہے، جیو میں ہمارے کاروبار میں مستقل طور پر تقویت ملی ہے اور مجموعی طور پر ہم نے اس سہ ماہی میں پچھلے سہ ماہی سے بہتر نتائج پیش کیے ہیں۔ ہمارے او ٹی سی کاروبار میں طلب کی سطح میں بہتری آئی ہے۔ زیادہ تر مصنوعات کی صورت میں، گھریلو طلب ایک بار پھر کووڈ سے پہلے کی ابتدائی سطح پر آگئی ہے۔ ملک بھر میں لاک ڈاؤن ڈاؤن کے خاتمے کے بعد خوردہ کاروبار کے حالات معمول پر آ گئے اور اہم صارف سامان کی طلب میں اضافہ ہوا۔ پچھلے چھ مہینوں میں ہم نے جیو اور خوردہ کاروبار کے ساتھ ساتھ ریلائنس خاندان میں کچھ بااثر اسٹریٹجک اور مالی سرمایہ کاروں سے خاطر خواہ سرمایہ اکٹھا کیا ہے۔ ہندوستان کی ترقی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ، ہم نے اپنے تمام کاروباروں میں تیزی سے ترقی کا ہدف طے کیا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 31, 2020 04:14 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading