ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

RIL AGM 2020: مکیش امبانی نے کہا- گوگل کے ساتھ مل کر بنائیں گے اسمارٹ فون

ریلائنس انڈسٹری کی سالانہ جنرل میٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ پہلی بار یہ میٹنگ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہو رہی ہے۔ اس دوران کئی اہم اعلانات کئے گئے ہیں۔

  • Share this:
RIL AGM 2020: مکیش امبانی نے کہا- گوگل کے ساتھ مل کر بنائیں گے اسمارٹ فون
RIL AGM 2020: ریلائنس انڈسٹری کی 43 ویں اے جی ایم کا آغاز

ریلائنس انڈسٹری کی 43 ویں اے جی ایم (RIL 43rd AGM 2020) کا آغاز ہوگیا ہے۔ ریلائنس انڈسٹری کے چیئرمین مکیش امبانی  (Reliance Industry Chairman Mukesh Ambani) نے سرمایہ کاروں کا استقبال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ گوگل کے ساتھ مل کر 4G-5G اسمارٹ فون بنائیں گے۔ یہ اسمارٹ فون اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم پر مبنی ہوں گے۔


نئے Jio TV+کو لے کر بھی اعلان


نئے Jio TV+کو لے کر بھی اعلان کیا گیا ہے۔ نئے Jio TV+ میں نیٹفلکس، امیزون، پرائم ویڈیو، ہاٹ اسٹار جیسے تمام OTT  چینل ہوں گے۔ اس میں لاگ ان کے لئے الگ الگ آئی ڈی پاسورڈ کی ضرورت نہیں ہے۔ Jio TV+ کے ساتھ ہی آپ صرف ایک کلک میں کسی بھی OTT پر کچھ بھ یدیکھ سکتے ہیں۔ اے جی ایم میں جیو گلاس (JioGlass) لانچ کیا گیا ہے۔ اس گلاس کا وزن صرف 75 گرام ہے۔ یہ ایک کیبل سے جڑا ہوگا۔ اس گلاس میں ابھی 25 ایپ ہیں، جس میں آگے کئی دوسرے ایپ جوڑے جاسکتے ہیں۔


 



ریلائنس انڈسٹری کا شیئر ریکارڈ ہائی پر پہنچ گیا ہے۔ بدھ کےکاروبار میں ریلائنس کا شیئر مضبوط ہوکر 2000 روپئے کے قریب پہنچ گیا ہے۔ اس سے پہلے منگل کو شیئر 1917 روپئے پر بند ہوا تھا۔ 23 مارچ کو 52 ہفتوں کے لو 867 روپئے سے شیئر میں تقریباً 125 فیصد تیزی آچکی ہے۔ یہ تیزی 4 ماہ کے بھی وقت میں آئی ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی (Reliance Industry Chairman Mukesh Ambani) سرمایہ کاروں کو فیوچر پلان (مستقبل کا پلان) کی جانکاری دے رہے ہیں۔ کمپنی میں کالکام وینچرس کے سرمایہ کاری کو لے کر انالسٹس کا ماننا ہےکہ یہ کمپنی کے 5G رول آوٹ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ کالکام وینچرس، کالکام کا گلوبل فنڈ ہے، جو پوری دنیا کی 5G، آرٹیفیشیل انٹلی جنس، انٹر نیٹ آف تھنگس، آٹو موٹیو، نیٹ ورکنگ اور انٹر پرائز میں کام کرنے والی بہترین کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرتی ہے۔ اس کے علاوہ بھی اس اے جی ایم سے مارکیٹ یہ جاننا چاہے گا کہ مینجمنٹ کی کس ابھرتے ہوئے بزنس پر نظریں ہیں۔

وقت سے پہلے پورا کیا قرض سے آزاد کا وعدہ

کورونا بحران کے دور میں بھی اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم میں دنیا کے عظیم سرمایہ کاروں کی طرف سے بھاری سرمایہ جمع کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز کی ڈیجیٹل برانچ R-Jio پلیٹ فارم میں کمپنی کو 22 اپریل سے 12 جولائی تک کل 25.24 فیصد کی شراکت کی فروخت سے 1,18,318.45 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری ملی ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی نے اپنے موجودہ شیئر ہولڈروں کو رائٹ ایشو جاری کر کے 53,124 کروڑ روپئے مزید جمع کئے ہیں۔

ڈسکلیمر : نیوز 18 اردو ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ کا حصہ ہے۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹڑیز کے پاس ہی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 15, 2020 02:30 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading