ہوم » نیوز » وطن نامہ

ریلائنس جیو کا شاندار پلان ! 150 روپے سے کم کے پلان میں پائیں 24 جی بی ڈیٹا اور فری کالنگ ! ۔

جیو کے سستے پلانوں میں سے ایک 149 روپے کا پلان ہے ۔ اس پلان میں یوزرس کو 24 دنوں کی ویلڈیٹی ملتی ہے ۔

  • Share this:
ریلائنس جیو کا شاندار پلان ! 150 روپے سے کم کے پلان میں پائیں 24 جی بی ڈیٹا اور فری کالنگ ! ۔
ریلائنس جیو کا شاندار پلان ! 150 روپے سے کم کے پلان میں پائیں 24 جی بی ڈیٹا اور فری کالنگ ! ۔

ریلائنس جیو اپنے صارفین کیلئے کئی بہترین پلان آفر کرتا ہے ۔ خواہ کالنگ ہو یا پھر انٹرنیٹ ڈیٹا ، کمپنی کے پلان ایسے ہیں ، جو صارفین کو کم قیمت میں زیادہ فائدے دیتے ہیں ۔ اتنا ہی نہیں جیو اپنے ریچارج پلان کے ساتھ جیو ایپس تک رسائی بھی مفت میں فراہم کرتا ہے ۔ اگر آپ کا بجٹ کم ہے اور زیادہ فائدے چاہتے ہیں ، تو جیو 150 روپے سے کم کا پلان بھی آفر کرتا ہے ، جس میں کئی فائدے موجود ہیں ۔ ہم جیو کے 149 روپے کے پلان کے بارے میں بات کررہے ہیں ۔


جیو کے سستے پلانوں میں سے ایک 149 روپے کا پلان ہے ۔ اس پلان میں یوزرس کو 24 دنوں کی ویلڈیٹی ملتی ہے ۔ یوزرس صرف 149 روپے کا ریچارج کروا کر ہر دن ایک جی بی ڈیٹا کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ یعنی اس میں صارفین کو 24 دنوں میں کل 24 جی بی ڈیٹا استعمال کرنے کا موقع مل رہا ہے ۔




علاوہ ازیں 149 روپے والے پلان کے دیگر فوائد کی بات کریں تو اس میں صارفین کو ہر دن 100 ایس ایم ایس کی سہولت بھی ملتی ہے ۔ اتنا ہی نہیں اس میں صارفین کو جیو ایپس تک مفت میں رسائی بھی مل جاتی ہے ۔ کالنگ کیلئے اس پلان میں جیو سے جیو پر مفت ان لمیٹیڈ کالنگ کی سہولت ہے جبکہ دیگر نیٹ ورک پر بات کرنے کیلئے انہیں 300 منٹ دیا جارہا ہے ۔

(ڈسکلمیر : نیوز 18 اردو ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے ۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہی ہے ۔ ) ۔
First published: Jan 11, 2020 06:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading