ہوم » نیوز » معیشت

ریلائنس جیوز نے یو پی مغربی سرکل میں 4 لاکھ سے زیادہ صارفین کا کیا اضافہ

ریلائنس جیوز کا نئے گاہک جوڑنے میں دیگر مواصلاتی کمپنیوں کے مقابلے دبدبہ برقرار ہے اور کمپنی نے اترپردیش مغربی سرکل میں اس برس فروری میں سب سے زیادہ چار لاکھ سے زیادہ گاہک اپنے ساتھ جوڑے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 30, 2020 05:25 PM IST
  • Share this:
ریلائنس جیوز نے یو پی مغربی سرکل میں 4 لاکھ سے زیادہ صارفین کا کیا اضافہ
ریلائنس جیوز نے یو پی مغربی سرکل میں 4 لاکھ سے زیادہ صارفین کا کیا اضافہ

میرٹھ: ریلائنس جیوز کا نئے صارف (گاہک) جوڑنے میں دیگر مواصلاتی کمپنیوں کے مقابلے دبدبہ برقرار ہے اور کمپنی نے اترپردیش مغربی سرکل میں اس برس فروری میں سب سے زیادہ 4 لاکھ سے زیادہ گاہک اپنے ساتھ جوڑے ہیں۔ ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) کی جانب سے پیر کو جاری رپورٹ سے واضح ہوئے اعداد و شمار میں ریلائنس جیو نے بڑے نیٹ ورک اور کفایتی پلان کے سبب فروری میں 4 لاکھ 81 صارفین کا اضافہ کیا تھا۔ کمپنی کے اس شعبے میں ایک کروڑ 95 لاکھ 73 ہزار 971 گاہک ہوگئے ہیں۔


ریلائنس جیو کے مقابلے ایئرٹیل اور بی ایس این ایل اس مدت میں بالترتیب ایک لاکھ 61 ہزار اور 18 ہزار نئے صارفین جوڑ سکے ہیں۔ دوسری جانب اس کے برخلاف مواصلاتی شعبے کی بڑی کمپنی اور اترپردیش مغربی سرکل میں سب سے زیادہ گاہک کی بنیاد رکھنے والی ووڈا فون۔ آئیڈیا نے اسی مدت میں دو لاکھ 47 ہزار سے زیادہ گاہکوں سے ہاتھ دھویا ہے۔


ٹرائی کی جانب سے جاری رپورٹ سے واضح ہوئے اعداد و شمار میں ریلائنس جیو نے بڑے نیٹ ورک اور کفایتی پلان کے سبب فروری میں 4 لاکھ 81 صارفین کا اضافہ کیا تھا۔
ٹرائی کی جانب سے جاری رپورٹ سے واضح ہوئے اعداد و شمار میں ریلائنس جیو نے بڑے نیٹ ورک اور کفایتی پلان کے سبب فروری میں 4 لاکھ 81 صارفین کا اضافہ کیا تھا۔


فروری میں کل ملاکر اترپردیش مغربی سرکل میں تقریباً تین لاکھ 33 ہزار نئے گاہکوں کا اضافہ ہوا۔ پورے ملک میں گاہک جوڑنے کے معاملے میں جیو باقی کمپنیوں سے کافی آگے رہا۔ جیو نے فروری ماہ میں 62 لاکھ 57 ہزار 587 سے زیادہ گاہکوں کا اضافہ کیا اور اس کے صارفین کی تعداد 38 کروڑ 28 لاکھ 29 ہزار 164 پر پہنچ گئی ہے۔ ایئر ٹیل کے نیٹ ورک پر 9 لاکھ 22 ہزار 946 اور سرکاری کمپنی بی ایس این ایل نے قریب چار لاکھ 39 ہزار 318 صارفین کا اضافہ کیا۔ اس کے گاہکوں کی تعداد بالترتیب 329074944 اور 11968504 پر پہنچ گئی ہے۔
First published: Jun 30, 2020 04:22 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading