ہوم » نیوز » معیشت

صارفین کی تعداد اور 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ میں نمبر ون بنا ریلائنس جیو

Reliance Jio : ٹرائی کے ذریعہ جاری اعدادو شمار کے مطابق ہندوستان کی سب سے بڑی ٹیلی مواصلاتی کمپنی ریلائنس جیو نے مارچ میں 79 لاکھ سے زیادہ موبائل یوزرس کا اضافہ کیا، جو کہ مہینے کے دوران حریف کمپنی بھارتیہ ایئر ٹیل اور ووڈا فون آئیڈیا کے ذریعہ جوڑے گئے مجموعی صارفینسے بھی زیادہ ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 20, 2021 11:39 PM IST
  • Share this:
صارفین کی تعداد اور 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ میں نمبر ون بنا ریلائنس جیو
ریلائنس جیو صارفین کی تعداد اور 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ میں بنا نمبر ون

نئی دہلی : ٹرائی کے ذریعہ جاری اعدادو شمار کے مطابق ہندوستان کی سب سے بڑی ٹیلی مواصلاتی کمپنی ریلائنس جیو نے مارچ میں 79 لاکھ سے زیادہ موبائل یوزرس کا اضافہ کیا، جو کہ مہینے کے دوران حریف کمپنی بھارتیہ ایئر ٹیل اور ووڈا فون آئیڈیا کے ذریعہ جوڑے گئے مجموعی صارفینسے بھی زیادہ ہے ۔ اس دوران بھارتیہ ایئرٹیل نے 40.5 لاکھ اور ووڈا فون آئیڈیا نے 10.8 لاکھ نئے وائر لیس یوزرس کو اپنے ساتھ جوڑا ہے ۔ ریلائنس جیو کے مارچ میں 79.18 لاکھ وائر لیس سبسکرائبر جوڑنے کے ساتھ ہی اس کا کنزیومر بیس تقریباً 42.29 کروڑ ہوگیا ہے۔ ایئرٹیل کو یوزر بیس 35.23 کروڑ ہوگیا ہے اور ووڈا فون آئیڈیا کا کنزیومر بیس بڑھ کر 28.37 کروڑ ہوگیا۔


گزشتہ کئی برسوں سے ریلائنس جیو ڈاون لوڈ اسپیڈ کے معاملے میں مسلسل نمبر ون 4 جی آپریٹر بنا ہوا ہے۔ ریلائنس جیو کمپنی ایک بار پھر اوسط ڈاون لوڈ اسپیڈ میں اول ثابت ہوئی ۔ ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا کے مئی ماہ کے اعداد و شمار کے مطابق جیو کی اوسط ڈاون لوڈ اسپیڈ 20.7 ایم بی پی ایس ماپی گئی ۔ پچھلے ماہ یعنی اپریل میں ریلائنس جیو کی اوسط 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ 20.1 ایم بی پی ایس تھی ۔


ٹرائی کے مطابق مئی میں بھارتیہ ایئر ٹیل کی کارکردگی میں گراوٹ درج کی گئی ۔ ایئر ٹیل کی اوسط 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ اپریل کے 5.0 ایم بی پی ایس کے مقابلے مئی میں 4.7 ایم بی پی ایس رہی ۔ ایئر ٹیل کے مقابلے ریلائنس جیو کی ڈاون لوڈ اسپیڈ چار گنا سے بھی زیادہ رہی ۔ ایئرٹیل کے لئے یہ پریشانی کا سبب ہے کیونکہ ڈاون لوڈ اسپیڈ کے معاملے میں وہ تیسرے نمبر پر کھسک گیا ہے۔


ووڈا فون آئیڈیا جو اب وی آئی انڈیا کے نام سے جانی جاتی ہے ، ان کے اعداد و شمار پہلی بار مشترکہ طور سے شائع کئے گئے ہیں ۔ اعداد وشمار کے مطابق مئی ماہ میں کمپنی کی اوسط ڈاون لوڈ اسپیڈ 6.3 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی ۔ اس سے پہلے دونوں کمپنیوں کے اعداد و شمار الگ الگ شائع ہوتے تھے۔

مئی میں 6.3 ایم بی پی ایس کے ساتھ وی آئی انڈیا اوسط 4 جی اپ لوڈ اسپیڈ چارٹ میں سب سے اوپر رہا ۔ دوسرے نمبر پر ریلائنس جیو نے بازی ماری اس کی اپ لوڈ اسپیڈ 4.2 ایم بی پی ایس رہی ۔ ایئر ٹیل کی اوسط 4 جی اپ لوڈ اسپیڈ کے معاملے میں بھی تیسرے نمبر پر رہا ۔ کمپنی کی مئی ماہ کی اوسط اپ لوڈ اسپیڈ 3.6 ایم بی پی ایس ناپی گئی ۔ ٹرائی کے ذریعہ اوسط رفتار کی پیمائش مائی اسپیڈ ایپلی کیشن کی مدد سے اکٹھا ریئل ٹائم اعداد و شمار کی بنیاد پر کی جاتی ہے ۔

DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 20, 2021 11:28 PM IST