ہوم » نیوز » وطن نامہ

جیو کا دیوالی گفٹ : آج سے سات دنوں تک چلے گی جیو فون 2 کی سیل ، کیش بیک بھی پا سکتے ہیں آپ

دیوالی کے موقع پر اگر آپ بھی اپنے اہل خانہ یا رشتہ داروں کیلئے تحائف کی تلاش کررہے ہیں تو آپ کیلئے یہ بہترین موقع ہے۔ اس دیوالی آپ اپنے خویش و اقارب کو تحفہ میں جیو فون 2 دے سکتے ہیں ۔

  • Share this:
جیو کا دیوالی گفٹ : آج سے سات دنوں تک چلے گی جیو فون 2 کی سیل ، کیش بیک بھی پا سکتے ہیں آپ
جیو کا دیوالی گفٹ : کل سے سات دنوں تک چلے گی جیو فون 2 کی سیل ، کیش بیک بھی پاس سکتے ہیں آپ

دیوالی کے موقع پر اگر آپ بھی اپنے اہل خانہ یا رشتہ داروں کیلئے تحائف کی تلاش کررہے ہیں تو آپ کیلئے یہ بہترین موقع ہے۔ اس دیوالی آپ اپنے خویش و اقارب کو تحفہ میں جیو فون 2 دے سکتے ہیں ۔ ریلائنس جیو سات دنوں کیلئے اپنے جیو فون 2 کی سیل شروع کرنے جارہی ہے ، جس میں آپ کسی انتظار کے بغیر اس فون کو خرید سکتے ہیں ۔ یہ سیل آج یعنی پانچ نومبر دو پہر 12 بجے سے شروع ہوگی اور 12 نومبر تک جاری رہے گی ۔ سیل میں فون خریدنے کیلئے پے ٹی ایم والیٹ سے ادائیگی کرنے پر 200 روپے کا کیش بیک بھی دیا جارہا ہے۔

اس وقت جیو اپنے جیو فون ڈیوائس کیلئے 49 ، 99 اور 153 روپے کے تین پری پیڈ ریچارج پلان چلا رہا ہے۔ اس میں صارفین کو ایک سے لے کر 42 جی بی تک ڈیٹا کے ساتھ کئی اور فائدے بھی ملتے ہیں ۔ 153 روپے کے جیو فون پلان کی بات کریں تو اس میں 28 دنوں کیلئے یومیہ 1.5 جی بی ڈیٹا ملتا ہے۔

ننانوے روپے کے جیو فون پلان کی بات کریں تو اس میں آپ کو 28 دنوں تک یومیہ 0.5 جی بی ڈیٹا ملے گا ۔ اس کے ساتھ ہی فری وائس کال اور 300 ایس ایم ایس بھی ملے گا ۔ وہیں اگر 49 روپے والے جیو فون پلان کی بات کریں تو اس میں آپ کو 28 دنوں کیلئے ایک جی بی ڈیٹا ملے گا ۔ اس مطلب آپ 28 دن میں زیادہ سے زیادہ ایک جی بی ڈیٹا ہی پائیں گے۔

بتادیں کہ جیو فون میں آپ واٹس ایپ ، فیس بک اور یوٹیوب کو ڈاون لوڈ کرکے استعمال کرسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ آپ جیو کے سبھی ایپس جیسے مائی جیو ، جیو میوزک ، جیو ٹی وی ، جیو سنیما ، جیو ویڈیو کال اور جیو پے کا بھی استعمال کرسکتے ہیں جو جیو فون 2 میں پہلے سے ہی لوڈ کیا ہوا ملے گا ۔

۔(ڈسکلیمر : نیوز 18 اردو ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے ۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہی ہے )۔

First published: Nov 04, 2018 03:47 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading