ہوم » نیوز » معیشت

ریلائنس جیوکی بادشاہت برقرار، مارچ میں تقریباً 47 لاکھ صارفین جڑے

ٹرائی کے اعدادوشمار کے مطابق مارچ میں 28 لاکھ 36 ہزار 725 صارفین کم ہوئے ہیں۔ جیو نے مارچ میں46 لاکھ 87 ہزار639 نئے صارفین سے کل 38 کروڑ 75 لاکھ 16 ہزار 803 صارفین یعنی 33.47 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ اپنی بادشاہت برقرار رکھی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 15, 2020 01:29 PM IST
  • Share this:
ریلائنس جیوکی بادشاہت برقرار، مارچ میں تقریباً 47 لاکھ صارفین جڑے
ریلائنس جیوکی بادشاہت برقرار، مارچ میں تقریبا 47 لاکھ صارفین جڑے

نئی دہلی: مکیش امبانی کی ملکیت والی ٹیلی کام کی ایشیا کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس جیو مسلسل اپنی جڑیں مضبوط کررہی ہے۔ رواں سال مارچ میں کمپنی نے تقریباً 47 صارفین جوڑ کر47۔33فیصد حصہ کے ساتھ پہلے مقام پر کھڑی تھی، جبکہ ووڈافون آئیڈیا 63 لاکھ اور بھارتی ایئرٹیل نے اپنے 12 لاکھ سے زیادہ صارفین کو کھو دیا ہے۔  ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں ریلائنس جیو کے علاوہ بھارت دور سنچار نگر لمیٹیڈ (بی ایس این ایل) نے مارچ میں 95073 صارفین جوڑے۔

ٹرائی کے اعدادوشمار کے مطابق مارچ میں 28 لاکھ 36 ہزار 725 صارفین کم ہوئے ہیں۔ جیو نے مارچ میں 46 لاکھ 87ہ زار 639 نئے صارفین سے کل 38 کروڑ 75 لاکھ 16 ہزار 803 صارفین یعنی 33.47 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ اپنی بادشاہت برقرار رکھی ہے۔ بھارتی ایئرٹیل نے مارچ میں 12 لاکھ 61 ہزار 952 صارفین کھوئے اور کل 32 کروڑ 78 لاکھ 12 ہزار 981 صارفین یعنی 28.31 فیصد حصص کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔


ٹرائی کے اعدادوشمار کے مطابق مارچ میں 28 لاکھ 36 ہزار 725 صارفین کم ہوئے ہیں۔
ٹرائی کے اعدادوشمار کے مطابق مارچ میں 28 لاکھ 36 ہزار 725 صارفین کم ہوئے ہیں۔


تیسرے نمبر کی ووڈافون آئیڈیا کو مارچ میں ایک بڑا دھچکا لگا اور اس نے 63 لاکھ 53 ہزار 200 صارفین کو کھو دیا۔ ووڈا فون آئیڈیا 31 کروڑ 91 لاکھ 68 ہزار 614 صارفین یعنی 27.57 فیصد شیئر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ بی ایس این ایل 10.35 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ چوتھے نمبر پر کھڑی ہے یعنی 11 کروڑ 97 لاکھ 80 ہزار 108 صارفین مارچ میں بی ایس این ایل کے ساتھ کل 95428 صارفین جڑےتھے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 15, 2020 01:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading