ہوم » نیوز » معیشت

ریلائنس جیو فائبرکا پوسٹ پیڈ پلان لانچ ، انٹر نیٹ باکس کے ساتھ انسٹالیشن بھی مفت

کمپنی نے یہاں جاری ایک ریلیز میں بتایا کہ ریلائنس جیو کے نئے پوسٹ پیڈ پلان کی ایک خاصیت یہ ہوگی کہ اس میں اپ لوڈ اور ڈاون لوڈ سپیڈ ایک جیسی ملے گی۔

  • Share this:
ریلائنس جیو فائبرکا پوسٹ پیڈ پلان لانچ ، انٹر نیٹ باکس کے ساتھ انسٹالیشن بھی مفت
ریلائنس جیو فائبرکا پوسٹ پیڈ پلان لانچ ، انٹر نیٹ باکس کے ساتھ انسٹالیشن بھی مفت

نئی دہلی : ریلائنس جیو کمپنی فائبر یوزرس کیلئے ایک ساتھ کئی نئے پوسٹ پیڈ پلان لیکر آئی ہے ۔ یہ پلانس 399 روپے ماہانہ کی قیمت سے شروع ہوں گے ۔ نئے پلانس کو لانچ کرنے کے ساتھ ہی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ سبھی نئے یوزرس کو پلان کے ساتھ انٹرنیٹ باکس یعنی راوٹر فری ملے گا ۔ گراہکوں کو کوئی انسٹالیشن فیس بھی نہیں بھرنی ہوگی ۔ کل ملاکر صارفین کو 1500 روپے تک کی بچت ہوگی ۔ فری انٹرنیٹ باکس اور فری انسٹالیشن کا فائدہ یوزرس کو تبھی ملے گا ، جب وہ کم سے کم 6 مہینے کی ویلڈیٹی کا پلان خریدیں گے ۔ سبھی پلانس 17 جون سے لاگو ہوں گے۔


کمپنی نے یہاں جاری ایک ریلیز میں بتایا کہ ریلائنس جیو کے نئے پوسٹ پیڈ پلان کی ایک خاصیت یہ ہوگی کہ اس میں اپ لوڈ اور ڈاون لوڈ سپیڈ ایک جیسی ملے گی۔ 399 روپے کے پلان میں 30 ایم بی پی ایس، 699 روپے کے پلان میں 100 ایم بی پی ایس، 999 روپے والے پلان میں 150 ایم بی پی ایس اور 1499 روپے کے پلان میں 300 ایم بی پی ایس کی اپ لوڈ اور ڈاون لوڈ سپیڈ یوزرس کو ملے گی ۔ اس کے علاوہ 1 جی بی پی ایس تک کے پلان بھی جیو فائبر پر دستیاب ہیں۔


ریلائنس جیو کے 999 روپے کے پوسٹ پیڈ جیو فائبر کنکشن کے ساتھ صارفین کو فری او ٹی ٹی ایپس کا فائدہ بھی ملے گا۔ امیزن پرائم، ڈزنی ہاٹ سٹار، سونی لائیو، جی۔ 5، ووٹ سلیکٹ، سن نیکسٹ اور ہوئی چوئی جیسے 14 پاپولر او ٹی ٹی ایپس ملیں گے۔


وہیں 1499 والے پلان میں نیٹ فلکس سمیت سبھی 15 او ٹی ٹی ایپس شامل ہوں گے۔ ان ایپس کی مارکٹ ویلیو 999 روپے ہے۔ او ٹی ٹی ایپس بہترین طریقے سے چل سکیں ، اس کیلئے 1000 روپے کی سیکورٹی سیٹ ٹاپ باکس بھی فری میں دے گی ۔

DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.

Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 16, 2021 06:13 PM IST