ہوم » نیوز » وطن نامہ

ریلائنس جیو 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ میں پھر سے نمبر ون

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا کے ماہ جون کے اعداد و شمار کو دیکھا جائے ، تو ریلائنس جیو کمپنی ایک مرتبہ پھر اوسط 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ میں نمبر ون ثابت ہوئی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 23, 2020 06:32 PM IST
  • Share this:
ریلائنس جیو 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ میں پھر سے نمبر ون
ریلائنس جیو 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ میں پھر سے نمبر ون

مکیش امبانی کی ریلائنس جیو کمپنی نے جون ماہ میں اوسط 4 جی اپ لوڈ اسپیڈ کے معاملہ میں دیگر کمپنیوں کو کافی پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنی نمبر ون پوزیشن کو برقرار رکھا ہے۔ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاون سے ٹیلی کام کمپنیوں کی انٹرنیٹ اسپیڈ کافی متاثر ہوئی تھی ۔ مارچ اور اپریل میں نیٹ اسپیڈ میں کمی درج کرنے کے بعد مئی میں پوزیشن بہتر ہوئی اور اب ٹیلی کام کمپنیوں کی اسپیڈ پھر سے بڑھنے لگی ہے۔


ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا ( ٹرائی) کے ماہ جون کے اعداد و شمار کو دیکھا جائے ، تو ریلائنس جیو کمپنی ایک مرتبہ پھر اوسط 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ میں نمبر ون ثابت ہوئی ہے۔ جیو کی اوسط ڈاون لوڈ اسپیڈ 16.5 ایم بی پی ایس ہے۔ جیو کی اسپیڈ مسلسل تیسرے مہینے بڑھی ہے ، مئی میں یہ 14.1 ایم بی پی ایس اور اپریل میں اس کی اسپیڈ 13.3 تھی ۔ ریلائنس جیو طویل عرصہ سے مسلسل نمبر ون 4 جی آپریٹر بنا ہوا ہے ۔ ٹیلی کام شعبہ کی دیگر کمپنی اس معاملہ میں جیو سے کافی پیچھے ہیں۔


ٹرائی کے مطابق جون میں بھارتیہ ایئرٹیل کی کارکردگی میں بہتری دیکھنے کو ملی تھی ۔ ایئرٹیل کی اوسط 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ مئی میں سات ایم بی پی ایس کے مقابلے جون میں 7.2 ایم بی پی ایس رہی حالانکہ یہ جیو کے مقابلے نصف سے بھی کم تھی ۔ ووڈافون اور آئیڈیا نیٹ ورک کی اوسط 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ میں بھی معمولی سدھار درج کیا گیا ۔ ووڈافون کی اسپیڈ جون میں 7.5 ایم بی پی ایس اور آئیڈیا کی آٹھ ایم بی پی ایس رہی ۔ ووڈافون اور آئیڈیا دونوں کی اسپیڈ جون میں ایئرٹیل سے کچھ زیادہ رہی ۔


جون میں 6.2 ایم بی پی ایس کے ساتھ ووڈافون اور آئیڈیا اوسط 4 جی اپ لوڈ اسپیڈ چارٹ میں سب سے اوپر رہی ۔ وہیں ریلائنس جیو اور ایئرٹیل کی جون میں اوسط اسپیڈ ایک جیسی 3.4 ایم بی پی ایس رہی ۔ ٹرائی اوسط اسپیڈ کا حساب مائی اسپیڈ اپلی کیشن کی مدد سے ریئل ٹائم اعداد و شمار کی بنیاد پر کرتا ہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 23, 2020 06:32 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading