بڑی خبر ! ریلائنس جیو نے کیا نیو آل ان ون پلانس کا اعلان ، ملیں گے 300 فیصد زیاہ فائدے

کمپنی نے کہا ہے کہ جیو دنیا میں سب سے کم قیمت پر اعلی کوالیٹی والی سروسز فراہم کرنے کے اپنے وعدے پر قائم ہے ۔ کمپنی کا انڈسٹری میں یہ سب سے کفایتی پلان ہے ۔

Dec 04, 2019 09:37 PM IST | Updated on: Dec 04, 2019 09:37 PM IST
بڑی خبر ! ریلائنس جیو نے کیا نیو آل ان ون پلانس کا اعلان ، ملیں گے 300 فیصد زیاہ فائدے

بڑی خبر ! ریلائنس جیو نے کیا نیو آل ان ون پلانس کا اعلان ، ملیں گے 300 فیصد زیاہ فائدے

ٹیلی کام کمپنی ریلائنس جیو نے بدھ کو نیو آل ان ون پلانس کا اعلان کیا ۔ یکم دسمبر کو ریلائنس جیو کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ وہ نئے آل ان ون پلانس لانچ کرنے والی ہے ۔ ان پلانس میں جیو کے صارفین کو 300 فیصد زیادہ فائدے دئے جارہے ہیں ۔

کمپنی نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ جیو دنیا میں سب سے کم قیمت پر اعلی کوالیٹی والی سروسز فراہم کرنے کے اپنے وعدے پر قائم ہے ۔ کمپنی کا انڈسٹری میں یہ سب سے کفایتی پلان ہے ۔ یہ پلانس چھ دسمبر 2019 سے نافذ ہوں گے اور اس کو سبھی موجودہ ٹچ پوائنٹس سے خریدا جاسکتا ہے ۔ نیو آل ان ون پلانس کے تحت جیو صارفین کو یومیہ 1.5 جی بی ڈیٹا ملے گا ۔

Loading...

یہ ہیں نئے پلان

پلان 1 : ۔ 199 روپے کا پلان : اس پلان کی ویلڈیٹی ایک مہینے کی ہوگی ۔ اس کے تحت جیو سے جیو پر ان لمیٹڈ کالس کی جاسکیں گی ۔ جیو سے دوسرے نیٹ ورک پر کال کرنے کیلئے 1000 منٹس ملیں گے ۔ خیال رہے کہ ایک مہینہ کا مطلب یہاں 28 دن ہے ۔

پلان 2 : ۔ 399 روپے کا پلان : اس پلان میں آپ کو روزانہ 1.5 جی بی ڈیٹا ملے گا اور اس کی ویلڈیٹی 54 دن ہوگی ۔ اس کے تحت جیو سے جیو پر ان لمیٹڈ کالس کی سہولت ملے گی جبکہ دیگر نیٹ ورک پر 2000 منٹ بات کرسکیں گے ۔

پلان 3 : ۔ 555 روپے کا پلان : اس پلان کی ویلڈیٹی 84 دنوں کی ہوگی ۔ اس کے تحت یوزرس کو ہر دن 1.5 جی بی ڈیٹا ملے گا ۔ اس کے علاوہ جیو سے جیو پر ان لمیٹڈ کالس کی جاسکیں گی جبکہ جیو سے دوسرے نیٹ ورک 3000 منٹ بات کرسکیں گے ۔

پلان 4 : ۔ 2199 روپے کا پلان : اس کی ویلڈیٹی 365 دن ہوگی ۔ اس میں یومیہ 1.5 جی بی ڈیٹا ملے گا اور اس کے ساتھ ہی جیو سے جیو پر ان لمیٹڈ کالنگ کی سہولت ہوگی جبکہ دیگر نیٹ ورک پر بات کرنے کیلئے 12 ہزار منٹس ملیں گے ۔ چھ دسمبر سے یہ سبھی پلا لاگو ہورہے ہیں ۔

ڈسکلمیر : نیوز 18 اردو ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے ۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہی ہے ۔

Loading...