ہوم » نیوز » معیشت

ریلائنس جیو کا جلوہ، 4 سال میں جوڑے 400 کروڑ صارفین

ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی کے 2024 تک 50 کروڑ صارفین کے ہدف کی سمت میں ایک قدم بڑھاتے ہوئے2020-21 کی پہلی سہ ماہی میں عالمی وباکووڈ 19 کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باوجود جیو ایک کروڑ صارفین جوڑکر 40 کروڑ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 31, 2020 06:42 PM IST
  • Share this:
ریلائنس جیو کا جلوہ، 4 سال میں جوڑے 400 کروڑ صارفین
ریلائنس جیو کا جلوہ، 4 سال میں جوڑے 400 کروڑ صارفین

نئی دہلی: ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی کے 2024 تک 50 کروڑ صارفین کے ہدف کی سمت میں ایک قدم بڑھاتے ہوئے 21-2020 کی پہلی سہ ماہی میں عالمی وبا کووڈ 19 کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باوجود جیو ایک کروڑ صارفین جوڑ کر 40 کروڑ کے قریب پہنچ گئی ہے۔ اپریل - جون سہ ماہی کے دوران خالص 99 لاکھ نئے صارفین جوڑے اور مجموعی صارفین 39 کروڑ 83 لاکھ تک پہنچ گئے۔

صرف چار سال قبل موبائل شعبے میں قدم رکھنے والی جیو اس شعبے کی بڑی کمپنیوں کو بھارتی ایرٹیل اور ووڈا آئیڈیا کو مات دے کر پہلے مقام پر ہے اور اب اس کا اگلا ہدف 2024 تک اپنے صارفین کی تعداد 50 کروڑ کرنا ہے۔

ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی کے 2024 تک پچاس کروڑ صارفین کے ہدف کی سمت میں ایک قدم بڑھاتے ہوئے 21-2020 کی پہلی سہ ماہی میں عالمی وبا کووڈ 19 کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باوجود جیو ایک کروڑ صارفین جوڑ کر 40 کروڑ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

ریلائنس جیو کا تخمینہ لگایا جائے تو اس نے اوسطا یومیہ 30 لاکھ صارفین کو جوڑ کر چار سال سے کم عرصے میں 40 کروڑ صارفین اپنے ساتھ جوڑے ۔ مسٹر امبانی نے کمپنی کی اس کامیابی پرکہا ’’ہندوستانی اسٹارٹ اپس اور دنیا کی معروف ٹکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کرکے جیو پلیٹ فارم اب ڈیجیٹل کاروبارکی اگلی ہائپرگروتھ کیلئے تیار ہے۔ ہماری ترقی کی حکمت عملی تمام 130 کروڑ ہندوستانیوں کی ضروریات کو پورا کرنے سے بنی ہے۔ ہماری ساری توجہ ہندوستان کو ڈیجیٹل معاشرے میں تبدیل کرنے پر مرکوز ہے‘‘۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 31, 2020 06:23 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading