اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ریلائنس جیو کا ٹرو 5 جی مزید 34 شہرو ں میں ہوا لانچ، اب تک کل 225 شہروں تک پہنچا نیٹ ورک

    ریلائنس جیو کا ٹرو 5 جی مزید 34 شہرو ں میں لانچ، اب تک کل 225 شہروں تک پہنچا نیٹ ورک

    ریلائنس جیو کا ٹرو 5 جی مزید 34 شہرو ں میں لانچ، اب تک کل 225 شہروں تک پہنچا نیٹ ورک

    Reliance Jio News: جیو بے حد تیزی سے ٹرو 5G کا رول آوٹ کررہا ہے۔ منگل کو 34 نئے شہر جیو ٹرو 5 نیٹ ورک سے کنیکٹ ہوگئے۔ جیو کے ٹرو 5جی سے جڑنے والے شہروں کی تعداد اب بڑھ کر 225 ہوگئی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : جیو بے حد تیزی سے ٹرو 5G کا رول آوٹ کررہا ہے۔ منگل کو 34 نئے شہر جیو ٹرو 5 نیٹ ورک سے کنیکٹ ہوگئے۔ جیو کے ٹرو 5جی سے جڑنے والے شہروں کی تعداد اب بڑھ کر 225 ہوگئی ہے۔ تمل ناڈو میں آج سب سے زیادہ 8 شہر 5G سے جڑے ہیں۔ اس کے علاوہ آندھرا پردیش سے چھ شہر، آسام اور تلنگانہ سے تین، چھتیس گڑھ، ہریانہ، مہاراشٹر، اڈیشہ اور پنجاب سے دو دو شہر جڑے ہیں۔ بہار کا گیا، راجستھان کا اجمیر، کرناٹک کا چتردرگا اور اتر پردیش کا متھرا شہر بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

      ریلائنس جیو ان میں سے زیادہ تر شہروں میں 5G خدمات شروع کرنے والا پہلا اور واحد آپریٹر بن گیا ہے۔ ان شہروں کے جیو صارفین کو جیو ویلکم آفر کے تحت مدعو کیا جائے گا۔ مدعو صارفین کو بغیر کسی اضافی قیمت کے1 جی بی پی ایس+ سپیڈ پر لامحدود ڈیٹا ملے گا۔

      اس موقع پر بات کرتے ہوئے، جیو کے ترجمان نے کہا کہ ہم 34 نئے شہروں میں جیو ٹرو 5 جی لانچ کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ جیو کے ٹرو 5 جی کے تحت آنے والے شہروں کی کل تعداد 225 ہو گئی ہے۔ جیو نے بیٹا ٹرائل لانچ کے صرف 120 دنوں کے اندر 225 شہروں میں لانچ کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

      یہ بھی پڑھئے: Reliance Jio Q3 : ریلائنس جیو کا خالص منافع 28.3 فیصد بڑھ کر 4,638کروڑ روپے ہوگیا


      یہ بھی پڑھئے: ریلائنس جیو نے بیک وقت 11 شہروں میں لانچ کیا ٹرو5 جی،  بتایا اب تک کا سب سے بڑا رول آؤٹ



      انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پورے ملک میں حقیقی 5G رول آؤٹ کی رفتار میں اضافہ کیا ہے اور دسمبر 2023 تک پورا ملک جیو ٹرو 5جی سے منسلک ہو جائے گا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: