بڑی خبر! ریلائنس نےلانچ کی جیوفائبربراڈ بینڈ سروس، جانیں کچھ خاص باتیں

ریلائنس نے اپنی جیو فائبر سروس لانچ کردی ہے ۔ جیو فائبر کو لانچ کرنے کا اعلان 12 اگست کو ریلائنس انڈسٹریز کی سالانہ جنرل میٹنگ میں کیا گیا تھا ۔

Sep 05, 2019 06:54 PM IST | Updated on: Sep 05, 2019 09:24 PM IST
بڑی خبر! ریلائنس نےلانچ کی جیوفائبربراڈ بینڈ سروس، جانیں کچھ خاص باتیں

بڑی خبر ! ریلائنس نے لانچ کی جیو فائبر براڈ بینڈ سروس ، جانیں کچھ خاص باتیں

ریلائنس نےاپنی جیو فائبرسروس لانچ کردی ہے ۔ جیو فائبر کو لانچ کرنے کا اعلان 12 اگست کو ریلائنس انڈسٹریز کی سالانہ جنرل میٹنگ میں کیا گیا تھا ۔ جیو فائبر کا کنیکشن حاصل کرنےکیلئےآپ کوپہلے رجسٹرایشن کرانا ہوگا ۔

دنیا کے سب سے بڑے موبائل ڈیٹا نیٹ ورک نے جیو فائبر کے لانچ کا اعلان کردیا ہے ۔ یہ سروس ملک کے 1600 شہروں میں لانچ کرنے کی اسکیم ہے ۔ ابھی ہندوستان میں اوسط فکسڈ لائن براڈ بینڈ سروس 25 ایم بی پی ایس ہے ۔ یہاں تک کہ امریکہ ، جو کافی ترقی یافتہ ملک ہے ، وہاں بھی یہ 90 ایم بی پی س ہے ، لیکن جیو فائبر سو فیصد فائبر براڈ بینڈ سروس ہے جو کہ 100 ایم بی پی ایس سے شروع ہوکر 1 جی بی پی ایس تک جائے گی ۔

Loading...

بڑی خبر ! ریلائنس نے لانچ کی جیو فائبر براڈ بینڈ سروس ، جانیں کچھ خاص باتیں

یہی نہیں کمپنی کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی نے جیو فائبر لینے والے صارفین کیلئے ویلکم آفر کے تحت کئی فری بیز دینے کا اعلان کیا ہے ۔ جیو فائبر سروس کے تحت صارفین کو سب سے کم 699 روپے کا پلان ملے گا ۔ وہیں سب سے زیادہ 8499 روپے کا پلان ہے ۔ 699 روپے کے پلان میں 100 ایم بی پی ایس کی اسپیڈ ملے گی ۔ اس میں 100 جی بی ڈیٹا کے ساتھ 5 جی بی اضافی ڈیٹا بھی ملے گا ۔ اس کے علاوہ ہندوستان میں کہیں بھی فری وائس کالنگ کی سہولت ملے گی ۔

Loading...