உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ریلائنس نیو انرجی سولر، انرجی اسٹوریج کمپنی Ambri میں کرے گی 5 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری

    ریلائنس نیو انرجی سولر، انرجی اسٹوریج کمپنی Ambri میں کرے گی کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری

    ریلائنس نیو انرجی سولر، انرجی اسٹوریج کمپنی Ambri میں کرے گی کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری

    Reliance New Energy Solar (RNSEL) امریکہ واقع انرجی کمپنی Ambri میں 5 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ ریلائنس نیو انرجی سولر (Reliance New Energy Solar)، پالسن اینڈ کمپنی اور مائیکرو سافٹ کے بلگیٹس جیسے سرمایہ کار Ambri میں کل 14.4 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔

    • Share this:
      ریلائنس نیو انرجی سولر (Reliance New Energy Solar)، پالسن اینڈ کمپنی (Paulson & Co) اورمائیکرو سافٹ کے بلگیٹس جیسے سرمایہ کار Ambri میں کل 14.4 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔

      Reliance New Energy Solar (RNSEL) امریکہ واقع انرجی کمپنی Ambri میں 5 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ ریلائنس نیو انرجی سولر (Reliance New Energy Solar)، پالسن اینڈ کمپنی اور مائیکرو سافٹ کے بلگیٹس جیسے سرمایہ کار Ambri میں کل 14.4 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔

      ریلائنس انڈسٹریز (Reliance industries) کی ایک یونٹ RNSEL نے کہا ہے کہ وہاں Ambri میں 4.23 کروڑ شیئر خریدے گی۔ Ambri کی طرف سے آئے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان سرمایہ کاروں سے کمپنی کو اپنے لانگ ڈیوریشن انرجی اسٹوریج سسٹم کو گلوبل لیول پر تیار کی گئی اور کامرشلائز کرنے میں مدد ملے گی۔ RNSEL کمپنی میں 4.23 کروڑ شیئروں کے ایکوائر کے لئے 5 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

      RNSEL نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ Ambri کے ساتھ ہندوستان میں ایک بڑی بیٹری بنانے والی یونٹ لگانے کے لئے بات چیت کے دور میں ہیں۔

      واضح رہے کہ 44 ویں اے جی ایم میں خطاب کرتے ہوئے ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے 24 جون 2021 کو اس بات کا اعلان کیا تھا کہ کمپنی اپنے environment-friendly initiatives کے تحت 4 گیگا فیکٹرر لگائے گی۔

      انہوں نے بتایا تھا کہ 2021 میں کمپنی کی NEW ENERGY BIZ لانچ کرنے کا منصوبہ ہے، جس میں RIL کی لیڈر شپ ہوگی۔ اسی منصوبہ کے تحت Dhirubhai Ambani Green Energy GigaComplex قیام عمل میں آئے گا۔ Green Energy GigaComplex میں 4 فیکٹری لگائی جائیں گی۔

      یہ گیگا فیکٹریاں نیو انرجی ایکو سسٹم (new energy ecosystem) سے متعلق سبھی طریقے کے اہم حصوں کی پیداوار اور انضمام کریں گی۔

      اس ورچوئل اے جی ایم میں شیئر ہولڈروں کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا تھا کہ کمپنی اپنے سبز اقدامات (green initiatives) کے تحت 60,000 کروڑ روپئے کا سرمایہ کرے گی۔ اس کے علاوہ کمپنی سبز اقدامات کے ویلیو چین کی ترقی سے متعلق پارٹنرشپ اور فیوچر ٹکنا لوجی پر 15000 کروڑ روپئے کی اضافی سرمایہ کاری کرے گی۔

      (ڈسکلیمر: نیوز 18 اردو ڈاٹ کام ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ ریلائنس انڈسٹریز کی ملکیت ہے۔)

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: