پی ایم مودی کی اپیل پر پہل : كووڈ -19 کے علاج کے لئےریلائنس نے ممبئی میں قائم کیا 100 بستروں والا اسپتال

پی ایم مودی کی اپیل پر پہل : كووڈ -19 کے علاج کے لئےریلائنس نے ممبئی قائم کیا 100 بستروں والا اسپتال

پی ایم مودی کی اپیل پر پہل : كووڈ -19 کے علاج کے لئےریلائنس نے ممبئی قائم کیا 100 بستروں والا اسپتال

وزیر اعظم نریندر مودی کی کوششوں میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل) نے پیر کو ممبئی میں ملک کے پہلے كووڈ -19 علاج کے لئے وقف اسپتال کھول دیا۔

  • Share this:
نئی دہلی: کورونا وائرس (كووڈ -19) وبا سے نمٹنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی کوششوں میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل) نے پیر کو ممبئی میں ملک کے پہلے كووڈ -19 علاج کے لئے وقف اسپتال کھول دیا۔آر آئی ایل نے معاہدہ اور عارضی ملازمین کی تنخواہ کی ادائیگی، مختلف شہروں میں مفت کھانا فراہم کرانے اور مہاراشٹر کے وزیر اعلی راحت فنڈ میں پانچ کروڑ روپے کا تعاون دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

کمپنی نے کہا کہ صرف دو ہفتوں کے اندر اس نے ممبئی میں كووڈ -19 کے علاج کے لئے وقف 100 بستروں والا اسپتال تیار کر لیا ہے۔ یہ اسپتال سر ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن ہاسپٹل اور برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے تعاون سے سیون ہلز ہاسپٹل ممبئی میں قائم کیا گیا ہے۔ اس اسپتال میں كووڈ -19 سے متاثر مریضوں کا علاج کیا جائے گا۔ اس کا پورا خرچ ریلائنس فاؤنڈیشن برداشت کرے گا۔

 آر آئی ایل نے لودھی ولی میں آئیسولیشن کی سہولت قائم کی ہے
آر آئی ایل نے لودھی ولی میں آئیسولیشن کی سہولت قائم کی ہے


آر آئی ایل نے کووڈ۔19 کے خلاف اس ایکشن پلان کو عمل میں لانے کیلئے ریلائنس فاونڈیشن، ریلائنس رٹیل، جیو، ریلائنس لائس سائنسز، ریلائنس انڈسٹریزاور ریلائنس پریوار کے سبھی 6,00,000 ممبروں کی مشترکہ طاقت کو عمل میں لانا شروع کردیاہے۔ کووڈ ۔19 کے خلاف لڑائی کے تحت ریلائنس نے مختلف اقدامات کئے ہیں ۔ اس کے تحت سر ایچ این ریلائنس فاونڈیشن ہاسپٹل نے بی ایم سی کے تعاون سے، سیون ہلز ہاسپٹل ممبئی میں ایک 100 بستر کا سینٹر قائم کیا ہے۔ یہ سینٹر ممبئی کے ان مریضوں کیلئے ہے جو کہ کووڈ ۔ 19 کیلئے ہوئے ٹسٹ میں پازیٹیو آئے ہیں۔ یہ ہندوستان میں اپنی طرح کا پہلا سینٹر ہے جو کہ پوری طرح سے ریلائنس فاونڈیشن کے ذریعہ فنڈڈ ہے ۔

ریلائنس فاونڈیشن موجودہ بحران کے حالات میں ضروری روزی روٹی راحت کی پیشکش کرنے کیلئے غیر سرکاری تنظیموں کے اشتراک سے مختلف شہریوں میں لوگوں کو مفت کھانا مہیا کرائے گا۔ آر آئی ایل نے لودھی ولی میں آئیسولیشن کی سہولت قائم کی ہے۔ ریلائنس لائف سائنسز موثر ٹسٹنگ کیلئے اضافی ٹسٹ کٹس کو امپورٹ کررہی ہے۔ گروپ کے ڈاڈکٹر اور محققین بھی اس خطرناک وائرس کا علاج کھوجنے کیلئے اوور ٹائم کام کررہے ہیں۔ آر آئی ایل نے آج ابتدائی حمایت کا اعلان کیا ہے اور مہاراشٹر میں وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ میں 5 کروڑ روپے کا تعاون دیا ہے۔ اس کے علاوہ ریلائنس انڈسٹریز نے ٹرانسپورٹ کیلئے استعمال ہونے والے سبھی ایمرجنسی سروس وہیکلوں کیلئے مفت میں اندھن فراہم کرنے کا بھی اعلان کیاہے۔
Published by:Mirzaghani Baig
First published: