ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

ریلائنس کووڈ۔19سے متاثرہوکرفوت ہونے والےملازمین کے اہل خانہ کو فراہم کرے گا 10 لاکھ روپئے کامعاوضہ

ریلائنس فاؤنڈیشن (Reliance Foundation) کی چیئرپرسن نیتا امبانی (Nita Ambani) نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ کمپنی وائرس کا شکار ہونے والے تمام آف ملازمین (off-roll employees) کے غمزدہ اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے کی ادائیگی کرے گی۔ .

  • Share this:

عالمی وبا کورونا وائرس (Covid-19) کے درمیان ملازمین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ریلائنس فاؤنڈیشن (Reliance Foundation) کی چیئرپرسن نیتا امبانی (Nita Ambani) نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ کمپنی وائرس کا شکار ہونے والے تمام آف ملازمین (off-roll employees) کے غمزدہ اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے کی ادائیگی کرے گی۔ .


امبانی نے ایک بیان میں کہا کہ ’’ہم میں سے کچھ اپنے قیمتی ساتھیوں، ارکان خاندان اور عزیزوں کے گہرے دردناک نقصان سے نمٹنے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، جنہوں نے کووڈ۔19 میں دم توڑ دیا ہے‘‘۔انھوں نے کہا کہ ’’غم کی اس گھڑی میں ریلائنس آپ میں سے ہر ایک کے ساتھ کھڑا ہے۔ گروپ میں کام کرنے والے کسی بھی آف رول ورک فورس کے ممبر کے غمزدہ خاندانوں کے لئے جو کووڈ۔19 کی وجہ سے دم توڑ چکے ہیں، ریلائنس مندرجہ ذیل امداد میں توسیع کر رہی ہے۔غمزدہ کنبہ کی مدد اور دیکھ بھال کے لئے متوفی کے خاندان کو براہ راست 10 لاکھ روپے کی ادائیگی کرے گا۔ یہ مدد ریلائنس فاؤنڈیشن کے توسط سے کی جائے گی‘‘۔




ریلائنس انڈسٹریز نے گروپ کی تمام کمپنیوں کے ملازمین کی مدد کو یقینی بنانے کی پہل کی ہے۔کمپنی نے کہا کہ 'ایک ریلائنس فیملی' کے تصور میں کمپنی ، ہر ایک ملازم کا نقصان ناقابل تلافی ہے اور اس کا اثر اجتماعی شعور پر بھاری پڑتا ہے۔ اگرچہ کوئی بھی کسی عزیز سے محروم ہوتاہے تو اسکی تلافی نہیں کی جاسکتی ہے اسی لیے ریلائنس، کووڈ سے متاثر ہوکر فوت ہونے والے ملازمین کے اہل خانہ کو اس مشکل دور میں ایمان اور صبر و تحمل کے ساتھ حالات کا مقابلہ کرنے میں مدد کے لئے پرعزم ہیں۔

میکش امبانی اور نیتا امبانی کا کہناہے کہ ریلائنس میں صرف ایک ہی اصول کے تحت سرگرمیاں انجام دی جاتی ہے جسے ہم وی کیئر کہتے ہیں کیوناکہ ہمارے لیے ملازمین سب سے اہم ہے۔

ہمارے محروم ملازمین کے لواحقین کے لئے ، غم کی اس گھڑی میں ریلائنس گروپ بھی انکے ساتھ کھڑا ہے۔ اس وعدے کو پورا کرنے کے لئے کہ ہمارے ریلائنس خاندان کے حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے ، ہم ریلائنس فیملی سپورٹ اینڈ ویلفیئر اسکیم کا اعلان کررہے ہیں ۔ اس اسکیم کے تحت ریلائنس کے ملازمین کو حسب ذیل سہولتیں دستیاب ہونگی۔

1. ریلائنس ،محروم ملازم کے ورثہ کو آخری ماہ میں حاصل کردہ ماہانہ تنخواہ5 سال تک فراہم کرتا رہے گا۔

2.ریلائنس تمام بچوں کے لئے ہندوستان کے کسی بھی انسٹی ٹیوٹ میں بیچلر ڈگری تک ٹیوشن فیس ، ہاسٹل کی رہائش ، اور کتاب فیس کی 100فیصدی فیس کی ادائیگی کرے گا۔ ریلائنس شریک حیات ، والدین ، ​​اور بچوں کے لئے اسپتال میں داخل ہونے کی کوریج کے لئے پریمیم کی 100فیصد ادائیگی برداشت کرے گا۔(بچوں کی بیچلر ڈگری تک)۔


مزید یہ کہ ، COVID-19 سے ذاتی طور پر یا ان کے خاندان کےکوئی بھی فرد متاثر ہونے پر تمام ملا زمین خصوصی CoVID - رخصت حاصل کرسکتے ہیں۔جسمانی اور جذباتی طور پر ان کی بازیابی کی مکمل مدت کے لئےاس رخصت کی پالیسی کو یہ یقینی بنانے کے لئے بڑھایا گیا ہے کہ ہمارے ملازمین صرف اپنی صحت کی بازیابی یا اپنے کنبہ کےارکان کی دیکھ بھال پر ہی فوکس کریں۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Jun 03, 2021 11:28 AM IST