ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

Covid-19 vaccination: اپنے سبھی ملازمین کو یکم مئی سے کورونا ویکسین لگوائے گی ریلائنس انڈسٹریز

مکیش امبانی (Mukesh Ambani) اور نیتا امبانی (Nita Ambani) نے اپنے مشترکہ خط میں کہا ہے کہ ’’ہمیں حفاظت، احتیاط اور حفظان صحت کے سخت ترین اقدامات کرنا چاہیے اور اس میں کسی بھی طرح کی سستی اور کاہلی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے‘‘

  • Share this:
Covid-19 vaccination: اپنے سبھی ملازمین کو یکم مئی سے کورونا ویکسین لگوائے گی ریلائنس انڈسٹریز
Covid-19 vaccination: اپنے سبھی ملازمین کو یکم مئی سے مفت میں کورونا ویکسین لگوائے گی ریلائنس انڈسٹریز

ممبئی : ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ نے جمعہ کو اعلان کیا کہ کمپنی اپنے ملازمین اور 18 سال سے زیادہ عمر کے ان کے کنبہ کے اہل اراکین کیلئے یکم مئی سے کورونا وائرس ٹیکہ کاری پروگرام کی شروعات کرے گی ۔ کمپنی کے ٹیکہ کاری پروگرام کو آر سرکشنا کا نام دیا گیا ہے ۔


آر آئی ایل ملازمین کو لکھے خط میں مینجنگ ڈائریکٹر آر آئی ایل مکیش امبانی اور ریلائنس فاونڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی نے کہا کہ کورونا ویکسین ایک اہم ہتھیار ہے اور کمپنی نے سبھی اہل اراکین کیلئے ٹیکہ کاری کے اخراجات برداشت کرنا جاری رکھا ہے ۔


اس کے علاوہ ہندوستانی حکومت کی نئی گائیڈلائنس کے مطابق ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ریلائنس اپنے ٹیکہ کاری پروگرام آر سرکشا کے تحت اپنے ملازمین اور ان کی فیملی کے 18 سال سے زیادہ عمر کے سبھی اہل اراکین کو سبھی مقامات پر ٹیکہ لگانے کا کام کرے گی ۔


مکیش امبانی (Mukesh Ambani) اور نیتا امبانی (Nita Ambani) نے اپنے مشترکہ خط میں کہا ہے کہ ’’ہمیں حفاظت، احتیاط اور حفظان صحت کے سخت ترین اقدامات کرنے چاہئیں اور اس میں کسی بھی طرح کی سستی اور کاہلی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے‘‘۔

امبانی نے لکھا کہ ’’R-Surakshaa پروگرام یکم مئی سے نافذ ہوگا۔ ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ بغیر کسی تاخیر کے حفاظت سے اپنی شاٹ کا فائدہ اٹھائیں اور اہل خانہ کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دیں‘‘۔

DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.

Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Apr 24, 2021 12:08 AM IST