گرمی سے ملے گی راحت!دہلی-یوپی سمیت کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ، IMD کا تازہ ترین اپ ڈیٹ

گرمی سے ملے گی راحت!دہلی-یوپی سمیت کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ، IMD کا تازہ ترین اپ ڈیٹ

گرمی سے ملے گی راحت!دہلی-یوپی سمیت کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ، IMD کا تازہ ترین اپ ڈیٹ

بہار کے کچھ علاقوں میں آج موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔ 22 مارچ کی شام سے مشرقی ہندوستان کے بیشتر حصوں میں موسم صاف ہونا شروع ہو جائے گا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | Telangana
  • Share this:
    قومی دارالحکومت دہلی سمیت ملک کے کئی ریاستوں میں ان دنوں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کچھ دن پہلے تک لوگ بڑھتے درجہ حرارت سے پریشان تھے۔ حالانکہ، بارش کی وجہ سے کئی ریاستوں کے درجہ حرارت میں گراوٹ نظرآئی ہے۔ آنے والے دنوں میں بھی یہ بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی مغرب، مشرقی ہندوستان میں بارش، ژالہ باری آج بھی جاری رہے گی۔ نارتھ ایسٹ ریاستوں میں 21 مارچ تک بھاری بارش کا الرٹ ہے۔

    آج کے موسم کی بات کریں تو چھتیس گڑھ، اوڈیشہ، جھارکھنڈ، مغربی بنگال، شمالی ساحلی آندھراپردیش کے کچھ حصوں اور شمال مشرقی ہندوستان میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ چھتیس گڑھ، اوڈیشہ، جھارکھنڈ، بہار اور مغربی بنگال کے کچھ حصوں میں ژالہ باری ممکن ہے۔ مغربی ہمالیہ پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ تمل ناڈو کے کچھ حصوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی میں پیر کو محکمہ موسمیات نے بارش کے لیے آرینج الرٹ جاری کیا ہے۔

    اترپردیش، پنجاب، ہریانہ، مدھیہ پردیش، تلنگانہ، راجستھان کے کچھ حصوں میں اور دہلی میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ مغربی راجستھان، گجرات، مہاراشٹر، کرناٹک اور کیرل میں بارش کی سرگرمیوں میں کافی کمی آئے گی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ مغربی ہمالیائی علاقے کے علاوہ پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی، اترپردیش، راجستھان میں آج درمیانی بارش اور آندھی طوفان کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 21 مارچ تک اتراکھنڈ میں، اترپردیش اور مشرقی راجستھان میں آج بارش اور اولے گریں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:


    یہ بھی پڑھیں:

    اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، میزورم، تریپورہ میں 21 مارچ تک بھاری بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ بہار کے کچھ علاقوں میں آج موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔ 22 مارچ کی شام سے مشرقی ہندوستان کے بیشتر حصوں میں موسم صاف ہونا شروع ہو جائے گا۔ لیکن یہ شمال مشرقی ہندوستان میں جاری رہ سکتا ہے۔ تاہم 23 مارچ تک ملک کے شمال مشرقی حصوں میں بارش کی شدت میں کمی آئے گی۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: