ان 15 ایپس کو اپنے فون سے فوراً کریں ڈلیٹ، ورنہ ہو سکتا ہے بھاری نقصان

آپ کی جانکاری کیلئے ہم ان ایپس کی لسٹ بتا رہے ہیں۔ اگر آپ نے بھی اپنے فون میں ان میں سے کوئی ایپ ڈاؤن لوڈ کر رکھا ہے تو اسے فوراً ڈلیٹ کردیں۔

Oct 18, 2019 10:32 AM IST | Updated on: Oct 18, 2019 11:14 AM IST
ان 15 ایپس کو اپنے فون سے فوراً کریں ڈلیٹ، ورنہ ہو سکتا ہے بھاری نقصان

سکیورٹی ایکسپرٹ سوفوس کے مطابق ایسے 15 میل ویئر کا پتہ چلا ہے جو کہ اینڈرائیڈ فون یوزرس کیلئے کافی نقصان دی ثابت ہوسکتے ہیں۔ گوگل پلےاسٹور پر لسٹڈ ان 15 ایپس کو فوراً فون سے ڈلیٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ان ایپس میں میلیشیس سافٹ ویئر ہیں جو کہ یوزرس کے فون سے سارا ڈیٹا چرا سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان میں سے کچھ ایپ تو اپنے آپ کو نقصان  نہ پہنچانے والے ٹول کے طور پر سسٹم میں چھپا لیتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں ڈٹیکٹ کر پانا بھی مشکل ہوتا ہے۔ دراصل ان میں سے زیادہ تر ایپس ڈسٹربنگ ایڈ کے طور میں نظر آتے ہیں جو کہ وقت۔وقت  فون اسکرین کو بلاک کردیتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کم سے کم 13 لاکھ فون میں ان میں سے ایک ایپ ضرور انسٹال کیا گیا ہے۔

آپ کی جانکاری کیلئے ہم ان ایپس کی لسٹ بتا رہے ہیں۔ اگر آپ نے بھی اپنے فون میں ان میں سے کوئی ایپ ڈاؤن لوڈ کر رکھا ہے تو اسے فوراً ڈلیٹ کردیں۔

امیج پروسیسنگ (ImageProcessing)

Loading...

فلیش آن کالز اینڈ میسیجس  (Flash On Calls & Messages)

رینٹ کیو آر کوڈ(Rent QR Code)

ایمیج میجک (Image Magic)

جینریٹ ایلوس  (Generate Elves)

کیو آر آرٹیفیکٹ  (QR Artifact)

فائنڈ یور فون (Find Your Phone)

بیک گراؤنڈ کٹ آؤٹ (Background Cut Out)

فوٹو بیک گراؤنڈ (Photo Background)

آٹو کٹ آؤٹ (Auto Cut Out)

آٹو کٹ آؤٹ 2019 (Auto Cut Out 2019)

سیو ایکسپینس  (SavExpense)

اسکیوینجر اسپیڈ  (Scavenger Speed)

آٹو کٹ آؤٹ پرو (Auto Cut Out Pro)

اگر رپورٹ میں کہا گی اہے کہ ان میں سے کچھ ایپ جب انسٹال کئے جاتے ہیں تو وہ ایکی میسجی بھیجتے ہیں کہ ڈیوائس کے ساتھ کمپیٹیبل نہیں ہیں۔ سوفوس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اگر کسی کو لگتا ہے کہ ابھی جو ایپ انسٹال کیا گیا ہے اس کا آئی کان (ایپ آئی کان) چھپا ہوا ہے اور آئی کان ٹرے میں نظر نہیں آرہا ہے تو اسے ڈلیٹ کرنے کیلئے یوزرس کو پہلے سیٹنگس میں جانا ہوگا۔ اس کے بعد ایپس اینڈ نوٹیفکیشن میں جانا ہوگا جہاں یہ نظر آجائے گا۔

یہاں پر حال ہی میں اوپن کئے گئے سارے ایپ لسٹ میں اوپر نظر آجاتے ہیں۔ آگے ترجمان نے بتایا کہ اگر ان ایپس میں سے کوئی جینرک آئی کن شو کر رہا ہے تو یوزرس کو سب سے پہلے اسے 'فورس اسٹاپ' کرنا ہوتا ہے اس کے بعد 'ان انسٹال' کرنا ہوتا ہے۔

ریئل سسٹم ایپ میں ان انسٹال کے بجائے ڈس ایبل کا ایک بٹن ہوتا ہے جسے ڈس ایبل کرنے کی ضرور نہیں ہوتی ہے۔ اس سے بچنے کا ایک اور طریقہ ہے کسی ایپکو ڈاؤن لوڈ کرنے کے پہلے سارے ریویوز پڑھ لیں تاکی اس کے بارے میں اور زیاہ اندازہ لگ سکے۔

Loading...