ہوم » نیوز » وطن نامہ

مشکل میں ڈال سکتا ہے پورن ویڈیو دیکھنا، ای میل سے مانگا جارہا ہے تاوان : رپورٹ

ایک رپورٹ کے مطابق فور پی ایکس نام کے ایک بوٹنیٹ کا پتہ لگا ہے۔ جوکہ لوگوں کو ہر گھنٹے 30ہزار ای میل بھیجتا ہے۔ اس ای میل کے ذریعے ان کے سیکس کنٹینٹ کو لیک کرنے کی دھمکی دیکر تاوان کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔

  • Share this:

اب پورن یعنی سیکس ویڈیو دیکھنا کسی کو بھی مشکل میں ڈال سکتا ہے۔ جمعرات کو جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق فور پی ایکس نام کے ایک بوٹنیٹ کا پتہ لگا ہے جوکہ لوگوں کو ہر گھنٹے 30ہزار ای میل بھیجتا ہے۔ اس ای میل کے ذریعے ان کے سیکس کنٹینٹ کو لیک کرنے کی دھمکی دیکر تاوان کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ ای میل میں دھمکی دی جاتی ہے کہ اگر پیسے نہیں دئے گئے تو ان کے ویب کیم سے کیپچر کئے گئے سیکسوئل کنٹینٹ کو لیک کردیاجائے گا۔

ہندستان ٹائمس کے مطابق یہ رپورٹ گلوبل سائبر سکیورٹی کمپنی چیک پوائنٹ کے ذریعے جاری کی گئی ہے۔

خبر کے مطابق فور پی ایکس یا ٹرک نام کا یہ میل ویئر ہر گھنٹے 30 ہزار سیکس ٹارشن کا میسج بھیج رہا ہے۔ خبر لکھے جانے تک اس طرح کے تقریبا 2.7 کروڑ ای میل بھیجے جا چکے ہیں۔

تھریٹ  پوسٹ  کے  مطابق  محققین  کا کہنا  ہے  کہ  ان  پانچ  مہینوں  کے  دوران  فور پی  ایکس  کیمپئن کے والٹ مین تقریبا 14 بٹسکوائن ٹرانسفر ہوئے ہیں جو کہ تقریبا 110,000 یعنی تقریبا  78 لاکھ روپئے کے برابر ہیں۔ یہ باٹ نیٹ اس لئے بھی کافی خطرناک مانا جارہا ہے کیونکہ اسے یوزر کا پاس ورڈ بھی معلوم ہوتا ہے۔ اس لئے یہ یوزر کو ان کا پاس ورڈ بتاکر ڈرا دیتا ہے۔

First published: Oct 19, 2019 07:54 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading