ہوم » نیوز » وطن نامہ

پدم ایوارڈ زکا اعلان ، غلام مصطفی خان کو پدم وی بھوشن ، دھونی کو پدم بھوشن تو انور جلال پوری کو پدم شری ایوارڈ

اپنے اپنے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دیکر نئی مثال قائم کرنے والی ملک کی 85 اہم شخصیات کو پدم ایوارڈسے نوازے جانے کا آج اعلان کیا گیا۔

  • Share this:
پدم ایوارڈ زکا اعلان ، غلام مصطفی خان کو پدم وی بھوشن ، دھونی کو پدم بھوشن تو انور جلال پوری کو پدم شری ایوارڈ
استاد غلام مصطفی خان ۔ فائل فوٹو

نئی دہلی: اپنے اپنے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دیکر نئی مثال قائم کرنے والی ملک کی 85 اہم شخصیات کو پدم ایوارڈسے نوازے جانے کا آج اعلان کیا گیا۔ سال رواں تین شخصیات کو پدم وی بھوشن ، 9 کو پدم بھوشن اور 73 افراد کو پدم شری ایوارڈ سے نواز جائے گا ۔معروف کلاسیکل سنگر استاد غلام مصطفی خان کو پدم وی بھوشن، ٹیم انڈیا کے سابق کپتان دھونی کو پدم بھوشن ایوارڈ تو انور جلال پوری کو پدم شری ایوارڈ دیا جائے گا ۔ اس مرتبہ سبھی ریاستوں سے 15700 شخصیات نے اس ایوارڈ کیلئے درخواست دی تھی۔ صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے یوم جمہوریہ کے موقع پر پدم شری انعامات کے لئے سماج کی بہتری کے لئے اپنی زندگی وقف کرنے والی ان شخصیات کے ناموں کا اعلان کیا ۔

ان اہم شخصیات میں بچوں کو درد سے نجات دلانے ،جنگل میں جڑی بوٹیوں کوفروغ دینے والی جنگل کی دادی ،بچوں کے لئے کھلونے بنانے والے سائنس داں اور غریبوں کے لئے اسکول ،یتیم خانے اور ڈسپنسری چلانے والے لوگ شامل ہیں ۔

نوزائدہ بچوں دردکے بغیر سرجری کاطریقہ دریافت کرنے والے 70سالہ ایم راج گوپال ،1965کی ہند پاک جنگ میں اپنا ہاتھ کھودینے والے پیرالمپک گولڈمیڈل یافتہ مہاراشٹر کے مرلی کانت پیٹکر،مہاراشٹر کے نکسل متاثرہ علاقہ گڑھ چرولی میں پچھلے 30سال سے طبی خدمات انجام دینے والی ڈاکٹر رانی اور ابھے ربنگ ،دادی کے نام سے مشہور اور کئی سال سے گاندھی آشرم میں اپنی خدمات انجام دے رہیں ناگالینڈ کی 84سالہ لینٹن آؤ ٹھکرشامل ہیں ۔

جنگلی حیات اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لئے کام کرنے والے تمل ناڈو کے 74سالہ رومولس ہوئٹاکیر،معذوروں کی فلاح کے لئے کام کرنے والے مہارشٹر کے 67سالہ سماجی کارکن سمپد رام ٹیکے ،آنکھوں کے محافظ کے نام سے معروف اور موتیابند کی سستی سرجری کا طریقہ ایجاد کرنے والے نیپال کے 62سالہ سندوک روئٹ ،رام کرشن سیواآشرم کے بانی اور یتیم بچوں کے لئے اسکول ،یتیم خانے اور ڈسپنسری چلانے والے 99سال کے سدھانشووشواس ،18زبانوں میں کھلونے بنانے پر 6200مختصر فلمیں بنانے والے ڈاکٹر اروند گپتا،سانپ کاٹنے کی دواکے ساتھ پانچ سو ہربل دوائیں بنانے والی کیرالہ کی 75سالہ لکشمی کٹی کو بھی انعام سے نوازاگیا ہے ۔

فہرست میں ملک میں پلاسٹک کے کچرے سے سڑک بنانے میں مثال قائم کرنے والے اور مفت خدمات انجام دینے والے 65سالہ راج گوپالن واسودیون ،ہزاروں غریبوں کا ہرسال مفت علاج کرنے والی 75سالہ سبھاشنی مستری ،غریبوں کو مفت میں نرسنگ خدمات فراہم کرنے والی 97سالہ سلاگتی نرسما،تمل لوک موسیقی کا چلتا پھرتا وشو کوش کے نام سے مشہور 64سالہ وجے لکشمی نونیت کرشنن،ہماچل پردیش کے 90سالہ تبتی بھکشو اور تبتی ہربل کے ماہر یسی دھودین ،بھگوت گیتا کے 700سے زائد شلوکوں کا اردو میں ترجمہ کرنے والے اترپردیش کے اردوشاعرانورجلال پوری( بعد از مرگ) ،اپنے بھجن کے ذریعہ پچھلے 44سال سے سماجی پیغام دے رہے کرناٹک کے کبیر کے نام سے مشہور 77سالہ ابراہیم سوتار،ملک کے پہلے کثیرالمقاصد جنگی جہاز تیجس کے فروغ میں اہم تعاون دینے والے بہار کے 74سالہ سائنس داں اور انجینئرمانس بہاری ورما،کرناٹک کے دیہی علاقوں میں دلت عورتوں کی فلاح وبہبود کے لئے گزشتہ تین دہائیوں سے کام کررہی ستوا جوداتی ،سعودی عرب کی پہلی تسلیم شدہ یوگ ٹرینر38سالہ نوف مروئی ،ابھی تک 10لاکھ سے زیادہ طلبا کو یوگ سکھا چکی تمل ناڈو کی 98سالہ یوگ ٹرینر اور یوگنی دادی کے نام سےمشہور وی ننامل شامل ہیں ۔

نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔
First published: Jan 25, 2018 11:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading